مدرسہ امدادیہ کیلئے تعاون کی اپیل

   

آرمور ۔9مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آرمور ڈیویڑن کے بھینمگل میں مدرسہ امدادیہ کیلئے حافظ محمد فہیم الدین نے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔ حافظ محمد فہیم الدین جو مدرسہ امدادیہ کے صدر ہیں انہوں نے کہا کہ مدرسہ امدادیہ جو ایک با فیض قدیم ادارہ ہے جس میں 50 طلباء قیام وطعام کے ساتھ بغیر فیس کے دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان طلباء کے لیے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصریتعلیم کا بھی نظم ہے اور اب تک الحمداللہ اس مدرسہ میں 100 سے ذائد طلباء تکمیل قرآن مجید کی سعادت حاصل کرچکے ہیں ، جو اس وقت ریاست کے دیگر مدارس میں عالم کورسز کے لئے زیر تعلیم ہیں اور کچھ ضلع نظام آباد کے دینی مدارس اور مساجد میں خدمت انجام دے رہے ہیں فی الوقت مدرسہ کا ماہانہ خرچہ 80 ہزار روپے ہے جہاں 50 طلباء کے زیر تعلیم کے ساتھ 8 کاعملہ بھی کام
کررہا ہے جہاں قاعدہ، ناظرہ، حفظ، کے جملہ تین درجات ہیں جن میں تصحیح شدہ معلم بہترین مشق کے حالات میں تعلیم دیتے ہیں ۔ لہذا ان مشکل ترین حالات میں رمضان المبارک کے مہینہ میں عطیات، صدقات، ذکوۃ اور مرحومین کیلئے ایصال ثواب کی نیت سے بھی مدرسہ کا بھر پور تعاون فرماکر ثواب جاریہ حاصل کریں ۔ ہر سال اس ماہ صیام میں ذمہ داران مدرسہ کی جانب سے شہر بھیمگل اور مختلف دیہاتوں میں پہنچ کر ذکوۃ ، صدقات، عطیات کو وصول کیا جاتا تھا لیکن اس سال لاک ڈاون کی وجہ سے یہ سب راستے بند ہوگئے ہیں، لہذا عوام الناس سے پر خلوص اپیل کی جاتی ہے کہ مدرسہ امدادیہ کا ذیادہ سے ذیادہ مالی تعاون فرمائیں مذید تفصیلات کے لیے صدر مدرسہ حافظ محمد فہیم الدین کے سیل نمبر 9848916185 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔