مدھیہ پردیش: تعلیمی اداروں میں بھی امتیازی سلوک، کورونا وائرس کے خوف سے مسلم طالبات کو علیحدہ بیٹھایاگیا

,

   

اندور(مدھیہ پردیش): تعلیمی ادارے ہر طالب علم کو مذہب کی بنیاد سے بالاتر ہو کر طالب علم کو علم کے سمندر سے سیراب کرتے ہیں۔ اگر یہیں سے طلباء میں مذہبی بنیاد پر امتیازی سلوک کیا جائے گاتو مستقبل میں ایک تشویشناک بات ہے۔ اندور میں بڑھتے کورونا وائرس کے واقعات کے سبب ایک امتحانی مرکز پر مسلم طالبات کو اسکول کے باہر بیٹھادیا گیا۔

ایک ہندی روزنامہ دینک دوپہر کے مطابق نولکھا کے بنگالی اسکول کو امتحانی مرکز بنا یا گیا ہے۔ 12ویں جماعت کے امتحان کیلئے پہنچی مسلم طالبات کو اسکول میں داخلہ سے روک دیا گیا ہے اور انہیں اسکول کے صحن میں بیٹھایا گیا ہے۔ انتہائی شدید گرمی کے عالم میں یہ طالبات نے اپنا امتحان لکھا۔ روزنامہ دینک دوپہر میں مزید بتایا گیا کہ یہ مسلم طالبات ریڈ زونس سے آتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں امتحان ہال میں داخلے سے منع کردیا گیا ہے جبکہ اسی ریڈ زونس سے غیر مسلم طالبات بھی آتی ہیں اور انہیں اسکول میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہیں۔