مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری

   

بھوپال، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں آج دوسرے اور پورے ملک کے پانچویں مرحلے کے لوک سبھا انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی ریاست کی سات پارلیمانی سیٹوں کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔ ریاست میں اس مرحلے میں سات لوک سبھا حلقوں ٹیکم گڑھ، دموہ، ستنا، ریوا، کھجوراہوں، ہوشنگ آباد اور بیتول لوک سبھا حلقہ میں انتخابات ہوں گے ۔ آج سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا ، جو 18 اپریل تک جاری رہے گا۔ 20 اپریل کو کاغذات کی جانچ ہوگی۔ اس کے بعد 22 اپریل تک نام واپس لئے جا سکیں گے جبکہ 6 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔ مدھیہ پردیش میں کل چار مراحل میں پولنگ ہوگی۔ چوتھے مرحلے میں 6 لوک سبھا حلقے سیدھا، شھڈول، جبل پور، بالاگھاٹ، شمسی اور چھندواڑا میں 29 اپریل کو پولنگ ہوگی۔ پانچویں مرحلے میں سات لوک سبھا حلقوں ٹیکم گڑھ، دموہ، ستنا، ریوا، کھجوراہوں، ہوشنگ آباد اور بیتول لوک سبھا حلقے میں 6مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔