مدھیہ پردیش کو مرکز کی پوری مدد : امیت شاہ

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شدید بارش کا سامنا کررہپے مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان سے بات کرکے ریاستی کو مرکزی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔مسٹر شاہ نے چہارشنبہ کو ٹوئٹ کرکے کہا ‘‘مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں شدید بارش و ندیوں کی آبی سطح میں اضافہ ہونے سے آئے سیلاب کے تعلق سے میں وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان سے بات کرکے صورتحال کی جانکاری لی ہے ۔ مرکز کی جانب سے ریاست کو راحتی کاموں کے لئے پوری مدد کی جارہی ہے ۔ اس مشکل وقت میں مودی حکومت ریاست کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ’’۔واضح رہے کہ ریاست کے تقریباً 25 اضلاع میں موسلادھار بارش کے سبب عوامی زندگی متاثر ہوئی ہے ۔