مذہبی خبریں

   

سچاامانت دار تاجر اللہ کا محبوب ترین بندہ
جامع مسجد محمدی میں مفتی محمد مستان علی قادری کا خطاب
حیدرآباد ۔ 3 مئی ۔ ( راست ) مفتی محمد مستان علی قادری نے جامع مسجد محمدی ساؤتھ لالہ گوڑہ سکندرآباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے تجارت کو حلال کیا ہے اور سود کوحرام قراردیا۔ تجارت بہت عمدہ اور نفیس کام ہے اللہ نے اس میںبہت برکت رکھا ہے۔اصطلاح شرع میں بیع کے معنی دو اشخاص کا باہم مال کو مال سے ایک مخصوص صورت کے ساتھ تبادلہ کرنا ہے،بیع کبھی قول سے ہوتی ہے اور کبھی فعل سے اگر قول سے ہوتو اس کے دوارکان ایجاب وقبول ہے ۔ ایک نے کہا میں بیچا دوسرے نے کہا میںخریدا۔ بائع ومشتری کا ایک مجلس میںہونا شرط ہے۔ قرآن مجید میں سچا تاجر اللہ کا محبوب ترین بندہ ہے۔مفتی محمدمستان علی قادری نے مسلم تجار پر زوردیا کہ وہ اسلامی طرز کی تجارت اپنائیں اس میںخیر ہے اوربرکت ہے۔ پرندے کی بیع ہوا میںمچھلی کی بیع پانی میں پھلوں کی بیع پھلوں پریہ ناجائز ہے ۔ بیع فاسد کی تمام صورتوںسے اجتناب کرنا ضروری ہے۔ خرید وفروخت کے مسائل کا جاننا بے حد ضروری ہے اگر مسائل میں دشواری ہوتو کسی مفتی سے مسائل کا حل دریافت کریں تا کہ حلال وحرام میں فرق ہوجائے۔

عرس شریف
حیدرآباد 2 مئی ( راست ) بحر العرفان حضرت سید شاہ محمد باقر حسینی محبوب اللہ ثانی فتح اللہ المعروف حضرت فقیر پاشاہ قبلہ طارق کا سہ روزہ عرس شریف پیر 4 مئی سے درگاہ شریف واقع نزد عیدگاہ میر عالم آغاز ہوگا۔ مولانا سید شاہ محمد باقر حسینی قادری الباقری فقیر پاشاہ سجادہ نشین مراسم انجام دیں گے اور محافل کی نگرانی کریں گے ۔ پیر 4 مئی کو درگاہ شریف باقر نگر میں بعد نماز عصر جلوس صندی مبارک عیدگاہ سے درگاہ شریف برآمد ہوگا۔ بعد نماز مغرب گل افشانی ‘ فاتحہ خوانی و ختم قرآن شریف محفل سماع منعقد ہوگی ۔ منگل 5 مئی کو محفل چراغاں آستانہ عالیہ حضرت سیدنا خواجہ محبوب اللہ قاضی پورہ شریف میں منعقد ہونگے ۔ بعد نماز مغرب قصیدہ بردہ شریف 8 بجے تا 10 بجے شب محفل سماع منعقد ہوگی ۔
OoO تین روزہ تقریباتِ عرسِ حضرت حضور سیدنا خواجہ محبوب اللہ قدس سرہ، 6، 7 اور 8 مئی، درگاہ شریف قاضی پورہ، شاہ علی بندہ میں منعقد ہوں گی۔ 6 مئی، بروز چہارشنبہ: بعد نمازِ عصر ختمِ قرآنِ مجید ہوگا۔ بعد نمازِ مغرب مزارِ عالیہ پر گل افشانی اور محفلِ سماع منعقد ہوگی۔ رات 9 بجے مولانا سید حسن علی محی الدین المعروف خواجہ میاں اور حضرت سیدنا یحییٰ پاشا کا وعظ ہوگا۔ 7 مئی: صبح 11 بجے جلسہ قرات منعقد ہوگا، جس میں قراء کرام تلاوتِ کلامِ پاک فرمائیں گے۔ بعد نمازِ عصر تا مغرب اور مغرب تا عشاء محفلِ سماع منعقد ہوگی۔

مجلس ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 3 مئی ۔ ( راست ) پہاڑی شریف درگاہ قطب الاقطاب شہنشاہِ دکن سُلطان العارفین حضرت سیدنا بابا شرف الدین سُہروردی عراقی ؒ کی مجلس ماہانہ فاتحہ 4 مئی بروز پیر کو مقرر ہے ۔ صندل مبارک 10:30 بجے مسجد حویلی پہاڑی شریف سے برآمد ہوکر درگاہ شریف پہونچے گا ۔ بعد صندل مبارک قصیدہ بردہ شریف قاری حبیب عمر الکاف کی جماعت کا ہوگا ۔ شب بھر محفل سماع منعقد ہوگی ۔ قوال ساز پر نعتیہ کلام سنائیں گے ۔

جشن فیضان حضرت خواجہ بندہ نوازؒ
حیدرآباد ۔ 3 مئی ۔ ( راست ) کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیراہتمام جشن فیضانِ حضرت سیدنا خواجہ محمد بندہ نواز گیسودراز ؒ زیرصدارت ابوالدرجات حافظ و قاری مولانا مفتی پیر غلام احمد قریشی مجددی نقشبندی القادری امیر انٹرنیشنل علم تحریک تحفظ سنیت 16 ذیقعدہ بروز دوشنبہ بعد نماز عشاء سنی مرکز مدرسہ برکات الحسنات مقرر ہے ۔
ختم قرآن مجید ، محفل درود شریف اور خطابات ہوں گے۔ آخر میں سلام باقیام بحضور خیرالانام صلی اللہ علیہ و سلم پیش کیا جائے گا ۔