درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 16 مئی (راست) مسجد باغ مسلم جنگ (صحیفہ مسجد) اعظم پورہ میں بروز اتوار بعدنماز ظہر مولانا حافظ سید اسحاق پاشاہ نقشبندی قادری تفسیر قرآن کریم کا سلسلہ وار درس دیں گے۔ صدر انتظامی کمیٹی نگرانی کریں گے۔
٭٭ مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیراہتمام محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیرنگرانی مولانا ابوالمحامد شاہ سید عبدالرزاق حسینی القادری الملتانی جامع مسجد حبیبہ عقب سات گنبد روڈ اتوار کو بعد نماز ظہر مقرر ہے۔ پروفیسر مولانا ابوزاہد شاہ سید وحیداللہ حسینی القادری الملتانی درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کریں گے۔
٭٭ خانقاہ حضرت پیر سید شاہ حسن قادری الجیلانی المعشوقی الجعفری اتوار کو بعد عشاء درس قرآن پاک و خطبات غوث پاکؓ کا انعقاد ہوگا۔ بعد محفل کے نعت و سلام پر اختتام ہوگا۔
٭٭ مولانا سید شاہ خلیل اللہ اویس بخاری نقشبندی 17 مئی کو بعد نماز مغرب تا عشاء مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی بندہ نوازیؒ شکرگنج میں درس دیں گے۔
٭٭ سید دستگیر پاشاہ یامین حسینی قادری کے بموجب ہفتہ واری درس تفسیر قرآن مجید مسجد حسینی ملک پیٹ میں اتوار کو بعد نماز ظہر مولانا حافظ سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر پاشاہ قادری تفسیر قرآن مجید بیان کریں گے۔ مولانا سید شاہ احمد نوراللہ قادری صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ نگرانی کریں گے۔
دینی اجتماعات
حیدرآباد ۔ 16 مئی (راست) ہفتہ واری دینی اجتماع بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد اللہ بنڈہ منگل ہاٹ میں مقرر ہے۔ مولانا مفتی سید شاہ مقبول احمد قادری خطاب کریں گے ۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند چھتہ بازار کا ہفتہ واری اجتماع عام 17 مئی اتوار کو 11 بجے دن سید مودودی لکچر ہال چھتہ بازار میں منعقد ہوگا۔ جناب محمد عبدالرشید تلگو مصنف، مترجم و شاعر درس قرآن دیں گے۔ جناب سلطان محی الدین ’’حقیقت حج‘‘ کے عنوان پر مخاطب کریں گے۔
اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 16 مئی (راست) عرس شریف حضرت العلامہ شاہ محمود عبدالصبور صدیقی القادری المعروف یوسف پاشاہ شہزادہ دوم حضرت العلامہ شاہ محمد عبدالمقتدر صدیقی القادری فضلؒ کا عرس شریف بارگاہ مرقد عشاق عیدی بازار نزد بندناکہ میں 17 مئی اتوار کو مقرر ہے۔ بعد نماز عصر ختم القرآن مجید بعد نماز مغرب محفل سماع ہوگی۔ مراسم عرس شریف حضرت شاہ احمد عبدالحکیم صدیقی القادری المعروف ملتانی پاشاہ سجادہ نشین و متولی مرقد عشاق انجام دیں گے۔
٭٭ حضرت شاہ سید عبدالرحیم حسینی القادری الملتانی قدس سرہ العزیز کا عرس شریف 17 مئی اتوار کو زیرسرپرستی حضرت ابوالمحامد شاہ سید عبدالرزاق حسینی القادری الملتانی سجادہ نشین درگاہ پیر قطب المشائخ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی محقق قدس سرہ العزیز امام پورہ شریف مقرر ہے۔ تقاریب عرس شریف کا آغاز قیامگاہ سجادہ نشین میں بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک و ختم سے ہوگا۔ بعد نماز مغرب درگاہ شریف برمزار معزؒ گل افشانی و فاتحہ ہوگی۔ مولانا سید شاہ عاقل حسینی القادری الملتانی کی خصوصی دعا ہوگی۔ مراسم عرس شریف پروفیسر مولانا ابو زاہد شاہ سید وحیداللہ حسینی القادری الملتانی حضرت ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی المعروف حضرت عارف پاشاہ قدس سرہ العزیز انجام دیں گے۔
٭٭ پیر طریقت حضرت سدی عنبر میاںؒ کا عرس شریف عنبرپیٹھ 18 مئی پیر کو منعقد ہوگا۔ بعد نماز مغرب سید شاہ حامد حسین شطاری صدر سنی علماء بورڈ مقرر ہے جس میں مولانا
دفتر سیاست میں
نیٹ ماڈل ٹسٹ پروگرام
حیدرآباد ۔ 16 مئی (راست) ادارہ سیاست کے تحت نیٹ ماڈل ٹسٹ سیریز اتوار 17 مئی کو صبح 11 تا 2 بجے دن منعقد ہوں گے۔
مجلس سماع
حیدرآباد ۔ 16 مئی (راست) مجلس انتیس ویں شریف قطب ربانی غوث صمدانی پیران پیر حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جعفری الجیلانی قدس اللہ سرہ، نورانی ماہانہ فاتحہ قطب دکن حضرت سید شاہ جعفر صادق حسینی القادری قبلہ قدس اللہ سرہ العزیز نبیرہ کلان حضرت خواجہ محبوب اللہ و نبسہ کلاں بحرالعلوم حضرت محمد عبدالقدیر صدیقی حسرت علیہ الرحمہ زیرنگرانی مولانا سید شاہ حیدر علی حسینی القادری حضرت حیدر پاشاہ سجادہ نشین 29 ذیقعدہ الحرم اتوار ’خانقاہ محبوبیہ حضرت خواجہ محبوب اللہ‘‘ درگاہ مدینہ گلشن حیدرنگر جل پلی میں مقرر ہے۔ بعد نماز عصر ختم دعائے حزب البحر، دعائے حزب البر، دعائے النصر، دعائے حیدری بعد نماز مغرب راتب حداد حلقہ ذکر و محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
امت کے لیے تیار ہو رہی ہے مضبوط علمی و روحانی قیادت
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( راست ) : جامعہ حرمین شریفین عربی انگریزی اسلامی مثالی دانش گاہ میں قائم معھد سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما میں طلبہ کی علمی و قرآنی سرگرمیاں غیر معمولی انداز میں جاری ہیں۔ مختصر مدت میں طلبا نے علومِ قرآن کریم کے میدان میں شاندار پیش رفت حاصل کی ہے۔ بانی و خادم جامعہ کے مطابق سات شوال سے لے کر آج تک طلبا نے ’’غریب القرآن الکریم‘‘ میں سورہ بقرہ اور سورہ آلِ عمران کے تمام غرائب یاد کر لیے ہیں، جبکہ پہلے پارے کے مکمل اسبابِ نزول بھی حفظ کر چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ ’’ الناسخ والمنسوخ‘‘ اور’’ اصول التفسیر ‘‘ جیسے اہم فنون کو بھی یاد کرنے میں مصروف ہیں۔ یہی نہیں بلکہ طلبہ روزانہ کی بنیاد پر ’’احکام القرآن الکریم ‘‘ ، ’’اعراب القرآن الکریم‘‘، ’’ التفسیر والمفسرون‘‘ ، ’’التفسیر الموضوعی‘‘ سمیت مختلف دس تفاسیر کا گہرائی کے ساتھ مطالعہ کر رہے ہیں۔
مستان علی و ڈاکٹر مولانا عبدالوسع اور دیگر علماء کا خطاب ہوگا۔
مجلس غوثیہ
حیدرآباد ۔ 16 مئی (راست) درگاہ شریف حضرت جہانگیر پیراں خانقاہ نورانی قادری باغ میں مجلس غوثیہ 17 مئی اتوار کو مقرر ہے۔ نگرانی حضرت سید شاہ اکرام حسین قادری نقشبندی کریں گے۔ بعد نماز ظہر ختم قرآن، درود شریف و ختم قادریہ مقرر ہے۔ قرأت کلام پاک حافظ محمد شعیب قادری کی ہوگی۔ جلیل رازا قادری اور دیگر نعت خواں ہدیہ نعت پاک حضورﷺ میں پیش کریں گے۔
طرحی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 16 مئی (راست) ظفر فاروقی کی اطلاع کے مطابق ادارہ ادب اسلامی شہر حیدرآباد کے زیراہتمام ماہانہ طرحی مشاعرہ اتوار 17 مئی رات 9 بجے دفتر جماعت اسلامی چھتہ بازار حیدرآباد پر بطرح ’’پرانے لوگ نئے آدمی سے جلتے ہیں‘‘ منعقد شدنی ہے۔ شاعر و ادیب ڈاکٹر رؤف خیر صدارت کریں گے جبکہ شاعر ادیب ڈاکٹر محسن جلگانوی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ سعداللہ خان سبیل ناظم مشاعرہ ہوں گے۔