مذہبی خبریں

   

تجوید قرآن و اذان کی
تربیتی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 4 جنوری (راست) مسجد عرفات ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ میں اتوار اور روزانہ بعد نماز فجر حافظ و قاری محمد عبدالقیوم اذان و تجوید قرآن کی مفت تربیت دے رہے ہیں۔
٭٭ مسجد قدیریہ مفیض الاسلام کے زیراہتمام اذان و قرأت کی تربیت کا اتوار کو بعد نماز عشاء نظم رکھا گیا ہے۔ خواہشمند کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
٭٭ الصدیق ریفام فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جامع مسجد محمدیہ (چنے کی بھٹی، مصری گنج) میں اتوار مغرب تا عشاء حافظ و قاری ابرار احمد خان قادری قرأت، اذان و نعت پاک کی کلاسیس لیں گے۔
دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 4 جنوری (راست) مرکزی بزم انوار صوفیہ شاہ ولی اللہی کے زیراہتمام درگاہ شریف حضرت سلطان الواعظینؒ واقع صوفی منزل، مصری گنج میں اتوار کو بعد نماز مغرب دینی اجتماع مقرر ہے۔ اس موقع پر محفل درود شریف، مجلس ختم خواجگان، مجلس حلقہ ذکراللہ کے بعد نگران اجتماع مولانا قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی کا خطاب ہوگا۔ صوفی محمد عبدالرحمن تبریز پاشاہ کی قرأت و صوفی محمد عبدالرافع صوفی پاشاہ کی نعت شریف سے مجلس کا آغاز ہوگا۔
٭٭ مولوی حافظ سید شاہ مقبول احمد قادری نظامی اتوار کو 8 بجے صبح مسجد محمدیہ مارکٹ مادنا پیٹ اور 2 بجے جامع مسجد اللہ بنڈہ منگل ہاٹ میں ہفتہ واری اجتماع سے خطاب کریں گے۔
عرس حضرت سردار بیگ ؒ
حیدرآباد ۔ 4 جنوری (راست) حضرت سید غلام حسین احمد علی شاہ مرزا سردار بیگ ؒ آغاپورہ حیدرآباد کا عرس 6 تا 9 جنوری منعقد ہوگا۔ 6 جنوری کو بعد عصر غسل شریف، 7 جنوری کو بعد عصر برآمدگی صندل شریف و محفل سماع محلہ مہندی محبوب کوچہ حضرت مرزا سردار بیگ صاحب قبلہؒ مقرر ہے جبکہ بعد عشاء محفل سماع ہوگی اور 11:30 بجے شب صندل مالی بدست سجادہ نشین مقرر ہے۔ 8 جنوری کو بعد عشاء چراغاںو محفل سماع، 9 جنوری کو 10 بجے دن ختم قرآن مجید، بردہ شریف و محفل سماع، 5 بجے شام محفل سماع، قل و پیشکشی چادرگل ہوگی۔ سجادہ نشین غلام محمد میر حسن علی زبیر نواب مراسم عرس انجام دیں گے۔

جامعہ نظامیہ میں جلسہ تقسیم اسناد، عطائے خلعت و عرس شیخ الاسلام ؒ
علمی مذاکرہ’’ مسلمانوں کو درپیش چیالنجس اور ان کا حل ‘‘
حیدرآباد۔/4 جنوری، ( پریس نوٹ ) علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے زیر اہتمام بموقع عرس شریف شیخ الاسلام عارف باللہ مولانا حافظ محمد انواراللہ فاروقی قدس سرہ العزیز بانی جامعہ نظامیہ و جلسہ تقسیم اسناد ، عطائے خلعت ، دستاربندی فاضلین و حفاظ حسب عمل درآمد قدیم مقرر ہے۔ اتوار 19 جنوری2020 کو 10 بجے دن علمی مذاکرہ بعنوان ’’ مسلمانوں کو درپیش چیالنجس اور ان کا حل ‘‘ منعقد ہوگا۔ نگرانی مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ کریں گے اور صدارت حضرت مفکر اسلام مفتی خلل احمد شیخ الجامعہ ، جامعہ نظامیہ کریں گے۔ مذاکرہ میں مسلمانوں کو درپیش چیالنجس کا احاطہ کرتے ہوئے ذیلی عنوانات پر ممتاز اسکالرس علمی و تحقیقی مقالے جات پیش کریں گے۔ مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بعنوان ’ اسلام میں وطنیت : حقیقت اور تقاضے ‘‘ مولانا حافظ محمد خالد علی نائب شیخ الادب جامعہ نظامیہ بعنوان ’’ موجودہ حالات اور ایمان کا تحفظ ‘‘ اور مولانا حافظ سعید بن مخاشن بعنوان ’’ موجودہ حالات اور سیرت طیبہ سے رہنمایانہ خطوط ‘‘ مولانا حافظ سید رؤف علی صدر مدرس دارالعلوم کاورم پیٹ بعنوان’’ جدید چیالنجس اور مسلم خواتین کی ذمہ داری ‘‘ اپنا ریسرچ ورک پیش کریں گے۔ ہفتہ 25 جنوری کو بعد نماز عصر قرآن خوانی و چادر گل بر مزار بانی جامعہ نظامیہ شیخ الاسلام مولانا حافظ محمد انوار اللہ فاروقی قدس سرہ العزیز پیش کی جائے گی۔ بعد نماز مغرب جلسہ تقسیم اسناد، دستاربندی، عطائے خلعت بصدارت مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ منعقد ہوگا۔ مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ خطبہ استقبالیہ دیں گے۔ بزبان اردو اور بزبان عربی ، بزبان انگلش طلبہ جامعہ کی تقاریر ہوں گی۔ تعلیمی رپورٹ مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ نائب شیخ الجامعہ پیش کریں گے۔ مالی رپورٹ جناب سید احمد علی معتمد جامعہ نظامیہ پیش کریں گے۔ تذکرہ حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ مولانا محمد انواراحمد نائب شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ بیان کریں گے۔ فاضلین جامعہ و حفاظ جامعہ کی خلعت دستاربندی بدست شیوخ جامعہ نظامیہ عمل میں آئے گی۔ تقسیم اسناد، انعامات اور گولڈ میڈل بدست حضرت امیر جامعہ نظامیہ عمل میں آئے گی۔ سال حال جامعہ نظامیہ کے امتیازی کامیاب طلبہ اور کلیۃ البنات جامعہ نظامیہ کی امتیازی کامیاب طالبات کو گولڈ میڈل دیئے جائیں گے۔ 26 جنوری کو بعد نماز عشاء طلباء جامعہ کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا۔ جس میں ممتاز مدعو شعراء کرام اپنا کلام پیش کریں گے۔

درس بخاری شریف
حیدرآباد۔/4 جنوری، (راست ) مولانا مفتی محمد حنیف کامل جامعہ نظامیہ بروز اتوار بعد نماز عشاء قیامگاہ جناب محمد اسد اللہ خسرو چشتی واقع متصل مسجد محی الدین، سید علی چبوترہ میں درس بخاری شریف دیں گے۔

درس تفسیر قرآن
٭ جامع مسجد اعظم پورہ میں اتوار کو بعد نماز ظہر مولانا سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر کُل ہند جمعیۃ المشائخ سلسلہ وار تفسیر قرآن بیان کریں گے۔ خواتین کیلئے مسجد کے سیلار میں نظم رہے گا۔
٭ مولانا مفتی سید صغیر احمد نقشبندی بروز اتوار بعد نماز مغرب جامع مسجد دھوبن دارالسلام روڈ میں درس قرآن پاک دیں گے جو عشاء تک جاری رہے گا۔
٭ شاخ خانقاہ نوریہ لالہ گوڑہ سکندرآباد میں بروز اتوار صبح 7:30 بجے درس قرآن مقرر ہے۔ مولانا محمد ابرار اللہ شاہ نوری کا خطاب ہوگا۔

درس تفسیر قرآن مجید و حلقہ ذکر
٭ خانقاہ قادریہ حامدیہ کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس تفسیر قرآن مجید و حلقہ ذکر الٰہی 5 جنوری 11 بجے دن بروز اتوار یکخانہ مسجد عمر ؓ ، دلسکھ نگر ( ڈپو کی مسجد ) مقرر ہے۔ نگرانی مولانا قاری محمد عابد علی خان القادری المقتدری کریں گے۔ مفسر قرآن مولانا محمد شرف الدین نظامی قادری تفسیر صدیقی کا درس دیں گے۔ مولانا حافظ محمد عبدالحمید ملتانی قادری شطاری کا درس تصوف پر خطاب ہوگا۔ درس تفسیر کے فوراً بعد حلقہ ذکر ہوگا۔
٭ مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام محفل درس قرآن مجید و تفسیر ، زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی جامع مسجد حبیب قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی ، 5 جنوری بروز یکشنبہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگی۔ محفل کا آغاز قرأت کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا۔ بعد ازاں مولانا ڈاکٹر ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کریںگے۔