مذہبی خبریں

   

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی الحاج خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔

محفل حلقہ ذکر اللہ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : محمد عبدالرزاق شاہ قادری جنیدی کے بموجب محفل حلقہ ذکر اللہ بارگاہ حضرت الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری بروز جمعرات بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باولی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا منعقد ہوگی ۔ بعد عشاء محفل درود شریف و نعت و منقبت بعد ازاں مولانا محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل پاشاہ خطاب کریں گے ۔ ذکر جہری دعا و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کی کارروائی مفتی محمد ریحان قاسمی چلائیں گے ۔ مولانا سید احمد ومیض ندوی مخاطب کریں گے ۔۔

جشن شیخ الاسلام ؒ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب حافظ محمد آصف احمد کے بموجب انجمن فیضان المسلمین کے زیر اہتمام جشن شیخ الاسلام حضرت حافظ شاہ محمد انوار اللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ کا ساتواں جلسہ 23 جنوری جمعرات بعد نماز عشاء مسجد صاحب خان کندیکل گیٹ میں زیر صدارت قاضی عبدالحق شاہ محمد رفیع الدین فاروقی و زیر نگرانی مولان حافظ شاہ محمد عبدالحمید ملتانی القادری مقرر ہے ۔ قرات و نعت شریف کے بعد مولانا حافظ محمد عبدالخالق ملتانی القادری ، مفتی حافظ محمد عابد حسین نظامی ، مولانا سید جاوید قادری کے علاوہ دیگر علمائے کرام کے خطابات ہوں گے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : حضرت سید شاہ اسد اللہ باجنی قادری چشتی شطاری ( برہان پوری ) کا عرس شریف روبرو مسجد ابوالحسنات حضرت سید عبداللہ شاہ نقشبندی واقع محلہ حسینی علم میں 24 جنوری بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف صندل مالی و مراسم عرس سجادہ نشین سید شاہ احمد اللہ باجنی قادری چشتی شطاری انجام دیں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا سید محمد قبول پاشاہ شطاری مولانا سید متین علی شاہ قادری ، مولانا حافظ و قاری محمد علی علیم ہوں گے ۔ بعد نماز عصر عرس شریف کا آغاز ہوگا اور 9 بجے شب اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

حضرت شیخ اشرف آفندی نقشبندی کا جمعہ کو دورہ حیدرآباد
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : عالم اسلام کے سلسلہ نقشبندیہ کے ممتاز مشائخ پیر طریقت حضرت شیخ اشرف آفندی نقشبندی یورپ ( جرمنی ) 22 روزہ دورہ ہندوستان کے تحت جمعہ 24 جنوری کو حیدرآباد کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں ۔ وہ تاریخی مکہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے ۔ جامعہ نظامیہ میں شیوخ اور علماء اور طلبہ سے ملاقات ، بارگاہ حضرت سید بابا شرف الدین سہروردی پہاڑی شریف ، بارگاہ حضرت سید موسیٰ قادری پرانا پل ، بارگاہ حضرت خواجہ محبوب اللہ قاضی پورہ ، حضرات یوسفینؒ نامپلی ، آستانہ حضرت کامل شطاری ؒ ، بارگاہ حضرت سید شاہ راجو قتال حسینیؒ مصری گنج ، بارگاہ حضرت خواجہ شجاع الحق حقانی چشتیؒ مصری گنج میں حاضری دیں گے ۔ شاہین نگر میں ذکر خانہ حضرہ سلطانیہ حیدریہ کی افتتاحی تقریب میں خصوصی مہمان ہوں گے ۔ شیخ اشرف آفندی سلسلہ نقشبندیہ کے عالمی شہرت یافتہ بزرگ حضرت شیخ ناظم الدین ربانی نقشبندیؒ کے خلیفہ ہیں ۔ وہ صوفی راستہ برائے امن کے عنوان کے تحت دنیا کے دیگر ممالک کا بھی دورہ کرتے رہتے ہیں ۔۔

جامعتہ المومنات کی خواتین کانفرنس
کے بضمن تعارفی اجتماع برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : جامعتہ المومنات کی دو روزہ کل ہند خواتین کانفرنس کے بضمن تعارفی اجتماع برائے خواتین 23 جنوری حسب ذیل مقامات پر حافظہ رضوانہ زرین کی صدارت میں مقرر ہے ۔ بمکان محمد سراج الدین قادری یاقوت پورہ میں 2 بجے دن عالمہ حور النساء ، مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ مخاطب کریں گے ۔ بمکان محمد ابراہیم چندرائن گٹہ غازی ملت کالونی 2 بجے دن مفتیہ عائشہ سمیہ ، قاریہ افشاں مخاطب کریں گی ۔ بمکان محمد رفیع الدین حسن نگر متصل مدینہ مسجد میں 2 بجے دن عالمہ شفا ناز ، قاریہ سعدیہ تبسم مخاطب کریں گی ۔ بمکان احمد خاں مغل پورہ بعدنماز ظہر اس اجتماع کو کوثر فاطمہ ، حافظہ محمدی زرین رومانہ مخاطب کریں گے ۔ بمکان محمد نظام الدین غوث نگر محبوبہ کونین اسکول میں ڈاکٹر مفتیہ ناظمہ عزیز ، قاریہ فردوس جبین مخاطب کریں گے ۔۔

مولانا غیاث احمد رشادی کی تصنیف سیرت رسول رحمت ؐ کا اجراء
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : مفتی عبدالمہیمن اظہر القاسمی کے مطابق مولانا غیاث احمد رشادی کی تالیف ’ عام فہم سیرت رسول رحمت ﷺ ‘ کا اجراء 22 جنوری کو ڈاکٹر امجد حسین مقیم حال آسٹریلیا کی موجودگی میں انجام پایا ۔ یہ کتاب دفتر منبر و محراب فاونڈیشن پر رعایتی قیمت پر دستیاب ہے ۔ مدارس و مکاتب کے ذمہ داران اگر اں کتاب کو نصاب میں شامل کریں تو پہلی مرتبہ طلباء کی تعداد کے حساب سے یہ کتاب مفت دی جائے گی ۔۔

رسول اکرم ؐ کا اسوہ حسنہ ، بہترین
نمونہ عمل : قاری محمد مبشر احمد رضوی
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : بیشک رسول اللہ ﷺ کی پیروی بہتر ہے ۔ ( القرآن ) ۔ مفسرین کرام اس آیت شریفہ کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ مسلمان اگر تم اللہ تعالیٰ سے کچھ انعام کی امید رکھتے ہو اور قیامت کی بہتری کے طلبگار ہو تو حضور ﷺ کی عمل زندگی کو نمونہ بنائیں اور ان کی پیروی کریں ۔ یقینا اسی میں کامیابی مضمر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار قاری محمد مبشر احمد رضوی قادری نے جامع مسجد سعیدیہ حکیم پیٹ ٹولی چوکی اور جامع مسجد قطب شاہی اندرون ملٹری ایریا ، فرسٹ لانسرز کے اجتماعات کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا نے کہا کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات بنایا ہے اسی لیے اس کے کام بھی اشرف و اعلیٰ ہونا چاہیے ۔ اگر ہم اپنی زندگی کا جائزہ لیں تو ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہماری زندگی تعلیمات کے عین خلاف ہے جب کہ رسول اللہ ﷺ نے کسی بھی شعبہ حیات کو ہمارے لیے تشنہ نہیں چھورا ہے ۔ مولانا مبشر احمد رضوی نے مزیدکہا کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مسلمان اپنے مسلمان بھائی کو اپنی زبان اور ہاتھ سے تکلیف نہ پہنچائیں جو اپنے لیے پسند کرتا ہو وہ ہی دوسرے کے لیے بھی پسند کریں ۔ اپنے کسی قول و فعل سے کسی کو ایذا و تکلیف نہ پہنچائے ۔۔

جلسہ تذکرہ حضرت شیخ الاسلام ؒ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب میر مجاہد علی معتمد مجلس انتظامی کے بموجب مدرسہ باب العلم انوار محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ میں شیخ الاسلام حضرت حافظ محمد انوار اللہ فاروقیؒ بانی جامعہ نظامیہ کے عرس کے موقع پر جلسہ تذکرہ حضرت شیخ الاسلام ؒ 27 جمادی الاول مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی ( سرپرست مدرسہ ہذا ) کی زیر سرپرستی مفتی محمد عظیم الدین ( صدر مفتی جامعہ نظامیہ ) کی زیر صدارت مولانا سید محمد اصغر شرفی قادری کی زیر نگرانی مقرر ہے ۔ صبح 11 تا 12 بجے ختم قرآن مجید اور محفل قصیدہ بردہ شریف ہوگی ۔ بعدہ ڈاکٹر محمد مصطفی شریف ، مولانا حافظ محمد عبدالقدیر نظامی ، حافظ سید اسحاق پاشاہ قادری نقشبندی ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، قاضی محمد ناصر الدین صدیقی کا خطاب ہوگا ۔ حافظ غلام محمد خاں نقشبندی کی قرات کلام مجید سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ طلبائے مدرسہ ہدیہ نعت و منقبت پیش کریں گے ۔۔

مجلس عزاء
٭٭ میر ابوالقاسم عابدی ابن سید صابر علی عابدی مرحوم کے فرزندان کی جانب سے مجلس عزاء 23 جنوری جمعرات کو 7-30 بجے شام حسینیہ ابوالقاسم یاقوت پورہ ابوالقاسم لین میں مقرر ہے ۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی بیان کریں گے ۔۔

عرس حضرت نقشبند دکنؒ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : نقشبند دکن حضرت سیدنا شاہ سعد اللہ نقشبندی مجددی کا 171 واں عرس شریف درگاہ شریف واقع رکاب گنج گھانسی بازار میں منایا جائے گا ۔ 27 جمادی الاول بروز جمعرات بعد عصر ، ختم القرآن ، بعد مغرب تناول تبرک ، بعد عشاء قصیدہ بردہ شریف و ختم خواجگان ، 28 جمادی الاول بعد فجر ختم قرآن ، فاتحہ و تنابل تبرک ہے ۔ مراسم عرس سید شاہ محمد خضر عرف پاشاہ نقشبندی مجددی انجام دیں گے ۔۔