مذہبی خبریں

   

جامعتہ المومنات کا اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( راست ) : مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل جامعتہ المومنات نے ان تمام شرکاء کانفرنس کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے جامعتہ المومنات مغل پورہ کی دو روزہ کل ہند خواتین کانفرنس میں شرکت فرما کر اس کو کامیاب بنایا ۔ خاص طور پر تمام سرکاری محکمہ جات ، والینٹرس جنہوں نے بے لوث خدمت انجام دیں اور دور دراز سے آئی ہوئی خواتین جنہوں نے سفر کی صعوبتوں کو برداشت کرتے ہوئے شرکت کیں وہ اصحاب خیر و معاونین اور تمام اخبارات کے ایڈیٹرس بالخصوص اردو اخبارات کے ایڈیٹرس کا شکریہ ادا کیا جو اپنے روزنامہ کے ذریعہ عامتہ المسلمین تک جامعتہ المومنات کے پیغام کو پہنچانے میں معاون رہے ۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سب کو صحت کی لازوال دولت عطا فرمائے اور تمام کی عمر و اقبال میں ترقی عطا فرمائے ۔۔

جشن ولادت شہزادی فاطمتہ الزہرا
حیدرآباد /12 فروری ( راست ) جناب سید احسان علی عابدی کے بموجب جشن ولادت باسعادت شہزادی کونین فاطمتہ الزہرا زیر اہتمام ادارہ مرکز روحانی بروز جمعرات 8.30 بجے صبح الاوہ سرطوق مبارک ، دارالشفاء مقرر ہے ۔ مسرس مہدی علی ، مختار علی ، تراب علی و میر مظفر علی مجاہد خان قصیدہ خوانی کریں گے ۔ مولانا سید دلدار حسین عابدی خطاب کریں گے ۔ ونیز شعرائے کرام مسرس ممتاز دانشؔ ، مسرورؔ عابدی ، میر محمد تقی علی خان رضوی میرؔ ، مظہرؔ عابدی ، تقیؔ عابدی گلبرگوی کوثرؔ رضوی ، مظفر حیدرؔ اکبر علی مومنؔ ۔ یاور علی محورؔ علی جواد شہپرؔ بارگاہ شہزادی کونینؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی القاسمی کے بموجب 13 فروری بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( راست ) : حضرت میراں سید شاہ محمد حبیب اللہ قادری الجیلانی المروف رشید پاشاہ سابق امیر جامعہ نظامیہ کا 22 واں عرس شریف 13 فروری کو درگاہ شریف حضرت سیدنا موسیٰ قادری سید شاہ عماد الدین قادری الجیلانی حامد پاشاہ کی صدارت سید شاہ نجم الدین قادری الجیلانی ثاقب پاشاہ کی نگرانی میں مقرر ہے ۔ شام 4 بجے قرآن خوانی ، بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف و حلقہ ذکر و فاتحہ بعد نماز مغرب صندل مالی و پیشکشی چادر گل ۔ اس موقع پر مولانا سید شاہ عزیز الدین قادری ، مولانا فصیح الدین نظامی ، مفتی حافظ محمد مستان علی قادری کے خطابات ہونگے ۔۔

جلسہ تذکرہ حضرت صدیق اکبرؓ و حضرت خاتون جنتؓ
حیدرآباد /12 فروری ( راست ) ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام جلسہ تذکرہ حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ و حضرت سیدنا خاتون جنتؓ 13 فروری کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ مولانا حافظ شیخ احمد محی الدین رفیع نقشبندی و مولانا حافظ سید احمد غوری نقشبندی کے خطابات ہوں گے ۔ مولانا ڈاکٹر حسن محمد نقشبندی ، مولانا ڈاکٹر عمادالدین نقشبندی ، مولانا حافظ علی محمد نقشبندی اور مولانا محمد منظور احمد نقشبندی مہمانان اعزازی ہوں گے ۔ مولانا قاری مختار خان نقشبندی کنوینر سیرت کوئیز نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ حافظ عبدالباسط خان کی قرات اور سید شاہ نوراللہ بشیراؤاب کی نعت سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ سید سعید نقشبندی ، سید شاہ عمر حسینی منقبت پاک پیش کریں گے ۔
٭٭ الانصار فاؤنڈیشن اور بزم صدیقین کے زیر اہتمام اتوار 16 فروری کو 9 بجے شب ’’ایوان قاضی اسد ثانی ‘‘ جمال کالونی ، ریاست نگر میں جشن ثانی اثنین ، یار غار رسولﷺ خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبرؓ ( جلسہ و منقبتی مشاعرہ) منعقد ہوگا ۔ مولانا سید شاہ محمد رفیع الدین قادری شرفی نگرانی کریں گے ۔ مولانا عرفان اللہ شاہ محمد رفیع الدین قادری شرفی نگرانی کریں گے ۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری سیفی ، الحاج محمد حاجی ، محمد حیدر علی ، قاری غوث محی الدین قادری ، جناب محمد یوسف الدین کاظم مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ ، محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی خیرمقدمی تقریر کریں گے ۔ مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ بعد ازاں غیر طرحی منقبتی مشاعرہ ہوگا ۔ جس میں حیدرآباد کے ممتاز مدعو شعرائے کرام نے پابندی وقت شرکت کی گذارش کی ہے ۔

جشن ولادت شہزادی کونین
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( راست ) : جشن ولادت باسعادت شہزادی کونین خاتون جنت سیدتنا فاطمہ الزہراؓ 13 فروری ایوان طریقت اندرون آستانہ حضرت سیدنا خواجہ محبوب اللہ قاضی پورہ زیر نگرانی مولانا سید شاہ حیدر علی حسینی القادری حضرت حیدر پاشاہ مقرر ہے ۔ عصر تا 7 بجے شام زنانی مجلس منعقد ہوگی ۔ خواتین بارگاہ شہزادی کونین میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گی ۔ 8 تا 10 بجے شب محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔۔

محفل ذکر و درود شریف
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( راست ) : خانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ روبرو مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل ذکر و درود شریف بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 بجے بہ سرپرستی الحاج خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی مقرر ہے ۔۔

محفل حلقہ ذکر اللہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( راست ) : محمد عبدالرزاق شاہ قادری جنیدی کے بموجب محفل حلقہ ذکر اللہ بارگاہ حضرت الحاج حافظ سید عبداللہ شاہ ولی قادری بروز جمعرات بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ قادریہ حق چمن شاہ علی بنڈہ ہری باولی موڑ میں زیر نگرانی مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل آغا منعقد ہوگی ۔ بعد عشاء محفل درود شریف و نعت و منقبت بعد ازاں مولانا محمد عزت اللہ شاہ قادری سہیل پاشاہ خطاب کریں گے ۔ ذکر جہری دعا و سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا ۔۔

مسابقہ قرات برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( راست ) : ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ باغ عامہ اور بزم خواتین کے اشتراک سے بین الاقوامی یوم خواتین کے ضمن میں 7 مارچ کو صبح 9 تا 4 بجے دن خواتین وطالبات کے لیے مسابقہ قرات ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ باغ عامہ پر منعقد ہوں گی ۔ محترمہ امتہ الغفور صادقہ صدر بزم خواتین نگرانی کریں گی ۔ مسابقہ 5 گروپس کے مابین منعقد ہوگا ۔ پرائمری ، ہائی اسکول ، کالج گروپ دینی مدارس گروپ اور خواتین گروپس میں مسابقہ ہوگا ۔ جس کے لیے رجسٹریشن فیس دس روپئے ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9704507349 پر ربط کریں ۔۔

اجتماع جماعت اسلامی
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( راست ) : اجتماع عام جماعت اسلامی ہند خلوت 15 فروری بروز ہفتہ 9 بجے شب اسلامک سنٹر خلوت میں منعقد ہوگا ۔ جناب محمد شہزاد ناصر ’حالات حاضرہ ‘ پر خطاب کریں گے ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ بال ریڈی نگر میں بروز جمعرات درس قرآن بمکان عبدالرب عقب مسجد بلال ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی محلہ سمتا کالونی میں درس قرآن اور درس حدیث بروز جمعرات بعد نماز فجر بمکان عبدالباسط سات گنبد روڈ منعقد ہوگا ۔ جناب محمد عبدالسبحان تذکیر پیش کرینگے ۔۔