مذہب کے نام پر لنچنگ کرنے والے داعش کی طرح ہیں: محبوبہ مفتی

   

جموں: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ بی جے پی نے ہندوتوا اور ہندو دھرم کو ہائی جیک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست سیاسی جماعتوں کا موازنہ آئی ایس آئی ایس کے ساتھ کیا جاسکتا ہے یہ دونوں جماعتیں لوگوں کو مذہب کے نام پر مارتی ہیں۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں سمجھتی ہوں کہ حقیقی سناتن دھرم فرقہ پرستی کی تعلیم نہیں دیتا ہے، بی جے پی، جن سنگھ اور آر ایس ایس لوگوں کو فرقہ پرستی کے نام لڑانا چاہتے ہیں‘۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو لگتا ہے کہ یہی جماعتیں ہندو دھرم اور ہندوتوا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ بی جے پی اور آر ایس ایس پڑھانا چاہتی ہیں وہ نہ تو ہندتوا ہے اور نہ ہندو دھرم ہے۔ محبوبہ مفتی جموں کے 6 روزہ دورہ پر ہیں۔