مراکش میں ایک ماہ کا لاک ڈاؤن نافذ

,

   


بیضا ۔مراکشی حکومت نے دار الحکومت الدار البیضا میں اتوار 20 دسمبر سے ایک ماہ کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مراکشی نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران شام 9 بجے سے صبح 6 بجے تک مکمل کرفیو رہے گا۔لاک ڈاؤن کے دوران دار الحکومت سے نکلنے یا دوسرے کسی شہر سے آHنے پر مکمل پابندی ہو گی۔شہر میں آنے جانے کے لیے متعلقہ ادارے سے خصوصی اجازت نامہ لینا ہوگا۔حکومت نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران شام 8 بجے کے بعد تمام سرگرمیاں معطل ہوں گے، تمام دکانیں، ریستوران، کیفے شاپ اور عوامی مقامات بند ہوں گے۔کسی بھی وجہ سے 10 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے، دفاتر میں حتی المقدور آن لائن کام ہوگا اور جہاں یہ ممکن نہیں وہاں ایس او پیز پر سختی سے عمل ہوگا۔