حیدرآباد 17 نومبر (پریس نوٹ) محبوب خان اصغر معتمد عمومی مرزا غالب اکیڈیمی کا ادبی اجلاس 23 نومبر کو شام 6.30 بجے میڈیا پلس گن فاؤنڈری مقرر ہے جس میں بعنوان ’’امعان غالب‘‘ کی رسم اجراء مہمان خصوصی جناب زاہد علی خان مدیر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں انجام پائے گی۔ صدارت ڈاکٹر قطب سرشار صدرنشین کریں گے۔ جبکہ بحیثیت مہمانان اعزازی جناب رحیم الدین انصاری صدرنشین تلنگانہ اُردو اکیڈیمی، پروفیسر اشرف رفیع، پروفیسر ایس اے شکور، پروفیسر مجید بیدار، ڈاکٹر سید فاضل حسین پرواز، جناب محمد عبدالرحیم خان معتمد انجمن ترقی اُردو حیدرآباد شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر اسلم فاروقی بعنوان ’’غالبیات اور جدید ٹیکنالوجی‘‘ پیش کریں گے۔ بعدازاں محفل سخن منعقد ہوگی جس میں شعراء و شاعرات کلام پیش کریں گے۔ محبوب خان اصغر نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ ڈاکٹر ایم ۔ اے ۔ نعیم نائب صدر اکیڈیمی استقبالیہ دیں گے۔