مرکزی حکومت کو یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی ہدایت دے سپریم کورٹ: مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے چانسلر نے دائر کی عرضی

   

یکساں سول کوڈ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے چانسلر نے یہ درخواست دائر کی ہے درخواست گزار فیروز بخت احمد مجاہد آزادی عبدالکلام آزاد کے پوتے ہیں، درخواست میں مرکز کو یکساں سول کوڈ کو لاگو کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ کی گئی ہے، یونیفارم سول کوڈ یعنی یکساں سول کوڈ کی ضرورت ہے۔ یکساں سول کوڈ کا مسودہ تیار کرنے کے لیے مرکز کو براہ راست عدالتی کمیشن یا ایک اعلیٰ سطحی ماہر کمیٹی تشکیل دینی چاہیے۔عرضی گزار نے دہلی ہائی کورٹ میں اپنی زیر التوا عرضی کو سپریم کورٹ میں منتقل کرنے کی مانگ کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ شادی کی کم از کم عمر، طلاق کی بنیاد، نفقہ، گود لینے، سرپرستی، وراثت اور وراثت میں پائے جانے والے تضادات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ پدرانہ دقیانوسی تصورات پر مبنی اختلافات کو کوئی سائنسی حمایت حاصل نہیں ہے۔ اسے خواتین کے خلاف عدم مساوات کو فروغ دینے والے عالمی رجحانات کے خلاف ہونا چاہیے۔ ہندوستان میں فوجداری قوانین یکساں ہیں اور ان کا اطلاق تمام پر یکساں ہے، چاہے ان کے مذہبی عقائد کچھ بھی ہوں۔ لیکن شہری قوانین عقیدے پر چلتے ہیں اور ایسا نہیں ہونا چاہیے۔