مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

   

حیدرآباد۔ 8 مئی (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذوالقعدہ بتاریخ 9 مئی بروز جمعرات 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ حیدرآباد زیر نگرانی حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء نے دکن منعقد ہوگا۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامۃ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے جس کسی کو چاند نظر آئے وہ ان نمبرات 24603597، 9000033704، 9000008138، 9849879426، 9866112393 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں۔