مرکزی وزیر رینوکا سنگھ کا دورہ میڈارم، خصوصی پوجا میں شرکت

   

حیدرآباد8 فروری (سیاست نیوز) مرکزی وزیر قبائلی بہبود رینوکا سنگھ نے میڈارم جاترا میں حصہ لے اور خصوصی پوجا کا اہتمام کیا۔ وہ اپنے ساتھی وزیر سیاحت کشن ریڈی کے ہمراہ خصوصی ہیلی کاپٹر سے میڈارم پہنچیں۔ ریاستی وزیر انڈومنٹ اندرا کرن ریڈی نے استقبال کیا۔ مرکزی وزراء کیلئے جاترا میں پوجا کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔ رینوکا سنگھ نے کہا کہ تلنگانہ میں عنقریب قبائلی یونیورسٹی قائم کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز قبائلی بہبود کیلئے مختلف اسکیمات پر عمل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکز نے بھلائی کی کئی اسکیمات کا آغاز کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بنیادی سہولتوں جیسے تعلیم اور صحت پر حکومت کی خصوصی توجہ ہے۔ر