مسئلہ کشمیر کو دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر اٹھائیںگے: پاکستان

   

اسلام آباد ، 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں اہم اجلاس کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کے اطلاعات و نشریات امور کی مشیرخصوصی فردوس عاشق اعوان نے منگل کے روز کہا کہ ان کا ملک دنیا کے ہر پلیٹ فارم پرکشمیر امور اور ہندوستان کی طرف سے ہونے والی ناانصافی کا معاملہ اٹھاتا رہے گا۔محترمہ اعوان نے آج متعدد ٹوئیٹس کیں جن میں یو این ایس سی میں مسئلہ کشمیر سے متعلق اجلاس اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مناسب کردار کا حوالہ دیا ۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا ، ‘‘ہم ہندوستان کی طرف سے کی جانے والی ناانصافی اور کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم کو ہر پلیٹ فارم پر اٹھاتے رہیں گے ، ہندوستان کو اس کی بربریت کا آئینہ دکھائیں گے ۔ جب تک کشمیری عوام کو آزادی نہیں مل جاتی ، انہیں سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے لکھا کہ ہندوستان کا یہ دعویٰ کہ کشمیر اس کا داخلی مسئلہ ہے ، یو این ایس سی کے اجلاس میں مسترد کردیا گیا ہے ۔ ہندوستان کی یکطرفہ کارروائی سے حقائق کو تبدیل نہیں کیاسکتا اور نہ ہی دنیا کو بے وقوف بنا سکتا ہے ۔ ’’مشیر نے کشمیر اور علاقائی امن کے لئے امریکی صدر کے مناسب کردار کا بھی خیرمقدم کیا۔ انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی اسٹیج پر رکھا ہے اس پر ملک کو فخر ہے ۔ عالمی برادری نے ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور ہندوستان کی یکطرفہ کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔