مسائل سے واقفیت اور یکسوئی منتخب نمائندوں کا مقصد

   

میونسپل کارپوریشن نظام آباد میں برقی گاڑی کے افتتاح کے موقع پر رکن اسمبلی کا اظہار خیال

نظام آباد :رکن اسمبلی نظام آباد ( اربن ) مسٹر بیگالہ گنیش گپتا نے آج میونسپل کارپوریشن میں الیکٹرک گاڑی ( بگی ) کا افتتاح کیااور اس بگی میں سوار ہوکر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے شہر میں جاری کاموں کا میونسپل مئیر اور کمشنر عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ لیا ۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر گنیش گپتا نے کہا کہ نظام آباد میں انڈر گرائونڈ ڈرینج کے کاموں کی انجام دہی کے دوران رات کے اوقات میںعہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا جاتا تھا اسی طرح شہر میں پلانٹیشن ، سنٹر میڈین ، لائٹس و مختلف ترقیاتی کاموں کا بذریعہ کار گھومتے ہوئے جائزہ لیا جارہا تھاجس کی وجہ سے عوام کو اس بات کا علم نہیں ہورہا تھا ۔ کھلی گاڑی میں عہدیداروں کے ساتھ مل کر جائزہ لینے کی صورت میں عوام کو بھی اس بارے میں واقفیت حاصل رہتی ہے اور عوام ضرورت پڑنے پر ان سے راست طور پر ملاقات کرسکتے ہیں تاکہ اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے واقف کرواسکے جس کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے الیکٹرک گاڑی خریدی گئی اور شہر میں جاری کاموں کا عہدیدار جائزہ لے سکے اور اس گاڑی میں 11تا 12 افراد سوار ہوسکتے ہیں ۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صفائی کیلئے سپوئینگ مشین خریدی گئی ہے اس کے علاوہ دیگر گاڑیاں بھی خریدی گئی ہے ۔ ڈرائیورس کا انتظام ہوتے ہی ان گاڑیوں کو شہر کے مختلف ڈیویژنوں میں مختص کیا جائیگا اور شہر میں جاری کاموں کا جائزہ لینے کیلئے یہ گاڑی بے حد ضروری تھی جس کی وجہ سے یہ گاڑی کریدی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہریتا ہرم کے تحت مختلف مقامات پر ڈیوائیڈرس پر پودے لگائے گئے اور اس پودوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے یا نہیں اس کا بھی جائزہ لینا ضروری ہے ۔ مسٹر گنیش گپتا آج خود ہی ان پودوں کو پانی بھی ڈالا پھولانگ چوراستہ پر واقع سنٹر میڈین سے متعلق عہدیداروں سے بات چیت بھی کی ۔ اس کے علاوہ شہر میں منی ٹینک بنڈ کی تعمیر بھی عمل میں لائی جارہی ہے منی ٹینک بنڈ میں بھی الیکٹرک گاڑی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور یہ گاڑی منی ٹینک بنڈ کیلئے بھی مختص کی جائے گی ۔ عوام کے درمیان رہتے ہوئے عوام کے مسائل سے واقفیت حاصل کرنا ہی ہی منتخب نمائندوں کا مقصد ہے جس کی وجہ سے شہر میں اس طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مسٹر گنیش گپتا نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں اور اس کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے ۔ اس موقع پر مئیر نیتو کرن ، نوڈا چیرمین پربھاکر ریڈی ، میونسپل کمشنر جتیش وی پاٹل ، نوڈا ڈائریکٹر اختر کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔