مستعفی آئی اے ایس آفیسر کا ڈیوٹی پر حاضری سے انکار

   

تھرواننتا پورم 30 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی اے ایس عہدیدار کنن گوپی ناتھن نے ‘ جنہوں نے کشمیر میں اظہار خیال کی آزادی پر پابندی کے خلاف استعفی پیش کردیا تھا ڈیوٹی پر واپس ہونے سے انکار کردیا ہے ۔ انہیں ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی تھی کیونکہ ان کا استعفی ابھی قبول نہیں کیا گیا ہے ۔ گوپی ناتھن نے کہا کہ ان کیلئے اب اسی مقام پر ڈیوٹی پر واپس ہونا مناسب نہیں ہوگا ۔