مستقبل قریب میں ChatGPT استعمال کنندے کی تمام نقل و حرکت کا ریکارڈ

   

خفیہ طور پر مددگاروں کے لیے بھی خطرہ ثابت ، مسٹر سیام آلٹمین کا انکشاف
حیدرآباد۔19۔اگسٹ(سیاست نیوز) مصنوعی ذہانت کے عام استعمال کے دوران OpenAI کے سی ای او مسٹر سیام آلٹمین نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 6ماہ کے دوران ChatGPT استعمال کنندہ کی تمام نقل و حرکت پر راست نگاہ رکھنے کے قابل ہوجائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں کا ChatGPT پر انحصار ہوچکا ہے وہ مصنوعی ذہانت کے ساتھ اپنی کارکردگی کو بہتر تو بنا سکتے ہیں لیکن مذکورہ ایپ یا کوئی اور ایپ استعمال کرتے ہیں تو ایسی صورت میں استعمال کنندہ کا مکمل ریکارڈ ChatGPT کے پاس محفوظ رہے گا۔ ان کے مطابق استعمال کنندہ کو موصول ہونے والے ای۔ میل ‘ ان کا کمپیوٹر اسکرین‘ کالس اور ان کے کال ‘ کال ریکارڈس‘ پر ہمہ وقت نظر رکھنے کی ChatGPTمیں صلاحیت پیدا ہوجائے گی۔اس نئی ٹیکنالوجی کے اپ گریڈ ہونے کے ساتھ ہی ChatGPT استعمال کنندہ کی آن لائن سرگرمیوں بالخصوص ان کی ذہنی صلاحیت اور دن بھر کی مصروفیات کا جائزہ لینے کے بعد ان کی شخصیت کے مطابق جواب ارسال کرنے کا متحمل ہوجائے گا۔ سام آلٹمین کے مطابق مستقبل میں آنے والی یہ ٹیکنالوجی آئندہ 6ماہ کے دوران ہونے والی تکنیکی ترقی کا مشاہدہ درحقیقت مصنوعی ذہانت کے میدان میں انتہائی کلیدی اہمیت کا حامل ہوگا اور اس کی دنیا بھر کے مختلف گوشوں سے سراہنا کی جائے گی لیکن اس کے ذریعہ کسی بھی انسان پر نظر رکھنے یا اس کی نگرانی کرنے کے معاملہ کے اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے متعلق سوچ کربھی خوف آئے گا کیونکہ کسی بھی استعمال کنندہ کی تمام تر سرگرمیوں پر مصنوعی ذہانت کے ایپ نظر رکھ پائیں گے اور کئی لوگوں کی مخفی سرگرمیاں بھی اجاگر ہونے لگ جائیں گی ۔ChatGPT کی آئندہ 6ماہ کی ترقی استعمال کنندگان کی صلاحیت اور ان کے استعمال کے متعلق بھی تمام تفصیلات واضح ہونے لگ جائیں گی جو کہ خفیہ طور پر اس کی مدد حاصل کرنے والوں کے بھی انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔3