مسجد اقصیٰ میں نماز عید کا روح پرور اجتماع، امن کیلئے دعائیں

,

   

غزہ : مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں ہزاروں فلسطینیوں نے نمازِ عید ادا کی۔ میڈیا کے مطابق اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کا شکار فلسطینیوں نے بھی آج عید منا ئی۔فلسطینیوں نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید مسجد کے سامنے نمازِ عید ادا کی۔ چھ ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت غزہ والوں کے حوصلے پست نہیں کر سکی ہے، محصور فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں صہیونی درندوں نے وحشیانہ بمباریوں میں سینکڑوں مساجد شہید کر دیے ہیں، تاہم ان شہید مساجد میں بھی غزہ والوں نے عید کی نماز ادا کی اور امن کے لیے دعائیں مانگیں، رفح کے پناہ گزیں کیمپوں میں بھی عید کے اجتماعات ہوئے۔مسجد اقصیٰ میں نماز عید کے روح پرور اجتماع میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، اسرائیل کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود بیت المقدس کی بابرکت مسجد میں صبح سویرے شہری جوق در جوق نماز عید کے لیے امنڈ آئے، یروشلم میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے ایک بیان میں بتایا کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے الاقصیٰ سے زبردستی نکالے گئے متعدد شہریوں نے مسجد کے اطراف کی گلیوں میں نماز عید ادا کی۔