مسجد کے امام صاحب کو تحفہ میں نئی بائیک مریال گوڑہ کے مسلمانوں کا قابل تقلید اقدام

   

مریال گوڑہ ۔ 7 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے مریال گوڑہ ٹاون کے مقامی مسلم نوجوانوں نے مسجد عثمانیہ میں مکمل تراویح سنانے والے مولانا عتیق الرحمن کو تحفہ میں ایکسس 125 سی سی بائیک بطور تحفہ پیش کرتے ہوئے دیگر مسلم نوجوانوں کے لئے ایک مثال پیش کی ہے مریال گوڑہ کے مسلم نوجوانوں کے جذبہ ایمانی کی ہر گوشے سے ستائش کی جا رہی ہے۔