مسلح تصادم میں ایک جنگجو ہلاک

   

سرینگر: جنوبی ضلع شوپیاں میں آج تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایک جنگجو کو ہلاک کیا ہے ۔جموں و کشمیر پولیس نے بتایا کہ ہانجی پورہ میں جمعہ کو پیش آئے مسلح تصادم کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجو کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے جمعے کو دوپہر کے وقت مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔