مسلمانوں سے ووٹ چاہتے ہیں، لیکن انہیں ٹکٹ دینے میں ہچکتے ہیں، اویسی کا اکھلیش یادو اور کانگریس پر حملہ

,

   

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے ہفتہ کے روز ان الزامات کی زبردست تردید کی، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ آئندہ ماہ ہونے جا رہے آئندہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں اقلیتی طبقے کو تقسیم کرکے بی جے پی کی مدد کرنا چاہتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور کانگریس پر بھی نشانہ سادھا اور کہا کہ یہ صرف مسلمانوں سے ووٹ چاہتے ہیں، لیکن انہیں الیکشن میں ٹکٹ دینے میں ہچکچاہٹ کرتے ہیں۔