مسلمانوں نے اگر طواف روک دیا تو زمین گھومنا بند ہوجائے گی

,

   

مکہ مکرمہ ۔ 23؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام)امریکیوں نے لکھا ہے کہ اگر مسلمان کرہ ارض پر طواف یا عبادتیں کرنا بند کر دیں تو ہماری زمین اپنے معمول کے مطابق گھومنا بند کر دے گی ۔ زمین کا چکر ایک لخت رک جائے گا۔ کیونکہ زمین کی گشت کا محورحجراسود پر قائم ہے ۔ طواف یا عبادتیں بند ہونے سے اس کی کشش اور افادیت ختم ہوجائیگی۔ 15 یونیورسٹیوں کی جانب سے کئے گئے ریسرچ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ حجر اسود میں سب سے زیادہ معدنی کشش پائی جاتی ہے جو موجودہ دھات سے 23 ہزار سے گنا طاقت کا حامل ہے ۔ بعض خلاء بازوں نے کرہ ارض سے نہایت ہی روشن چمکتی ہوئی چیز بھی دیکھی ہے ۔تحقیق سے پتہ چلا کہ یہ چمکتی ہوئی چیز کعبہ ہے اور اس کا سب سے اہم حصہ حجر اسو د ہے ۔ اس کی کارکردگی مائیکرو فون کی طرح ہوتی ہے جو ہزاروں میل تک اس کی کشش اور شعاعیں پھیلتی ہیں ۔ اس کے لہریں اقطاع عالم میں گشت کر رہتی ہیں جس کی وجہ سے کرہ ارض چکر لگاتا ہے ۔ پروفیسر لارنس ای جوزف لکھتے ہیں کہ ہم کو مسلمانوں کا احسان مند ہونا چاہئے کہ ان کی عبادتوں اور کعبۃ اللہ طواف ‘ حجر اسود کا بوسہ لینے کے سلسلہ میں یہ سارا کرہ ارض پورے آب و تاب کے اپنا چکر پورا کرتا ہے ۔ سبحان اللہ ‘ الحمد اللہ لا الہ الا اللہ اللہ اکبر کی صداؤں کے ساتھ فرزندان توحید کا طواف اور عبادتیں ساری دنیا کے لئے باعث رحمت و برکت ہیں ۔ حج و عمرہ کے لئے جانے والے لاکھوں مسلمان دن رات طواف کعبہ ‘عبادتوں اور ذکر الہی میں مصروف رہتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ساری کائنات اپنے مقررہ نظام پر چل رہی ہے ۔