مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے پر آسٹریلوی سینیٹر پر انڈا پڑگیا

   

کینبرا۔ 16 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے پر آسٹریلوی سینیٹر فریزر ایننگ پر انڈا پڑ گیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک بچے نے آسٹریلوی سینیٹر کو انڈا مار دیا، جس پر فریزر نے اپنی جھینپ مٹانے کیلئے اس بچے کو تھپڑ اور لاتیں ماریں۔ر ایننگ نے کرائسٹ چرچ حملے کا ذمہ دار مسلمان مہاجرین کو ٹھہرایا تھا۔اُس کو مسلمانوں کے خلاف بیان دینے پر عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔