مسلمان کانگریس کے ہی حق میں ووٹ دیں

   

بھونگیر میں راونڈ ٹیبل میٹنگ، انچارج کانگریس پارٹی جمال شریف کا خطاب

بھونگیر /25 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر پارلیمنٹ حلقہ کانگریس پارٹی انچارج اور آبزرور کے ساتھ آج دوپہر وی ویرا ہوٹل بھونگیر میں سید راشد حسین صدر اقلیتی سیل بھونگیر کانگریس آبزرور کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ بھونگیر پارلیمنٹ انچارج کانگریس پارٹی محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے کہا کہ بھونگیر پارلیمنٹ کے تحت 7 اسمبلی حلقہ جات ہیں۔ ہر اسمبلی حلقہ میں کانگریس پارٹی آبزرور کا تقرر عمل میں آیا ۔ ہر جگہ پر یہ لوگ کام کر رہے ہیں۔ بھونگیر پارلیملنٹ حلقہ سے کانگریس پارٹی امیدوار چاملاکرن کمار ریڈی ہیں ۔ یہ ایک اچھے سیکولر نوجوان قائد ہیں ۔ کئی سالوں سے کانگریس پارٹی میں خدمات انجام دینے پر کانگریس پارٹی نے ایک ورکر کو پارلیمنٹ ٹکٹ دیا ہے ۔ بھونگیر پارلیمنٹ حلقہ میں مسلمانوں کے ووٹ بہت ہی اہم اور فیصلہ کن ہیں ۔ ہم لوگ تھوڑاسا بھی ادھر اُدھر کرنے پر بی جے پی امدیوار کامیاب ہوسکتا ہے ۔ اس لئے مسلمان ایک طرف ہوکر کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں ۔ ہندوستان کے جو حالات ہیں آپ اور ہم جانتے ہیں ہندوستان میں فرقہ پرست پارٹیوں کو روکنا ہے ہم سب مل کر کانگریس کا ساتھ دینا ضروری ہے ۔ ورنہ ہندوستان کے دستور کو بلدنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ بھونگیر پارلیمنٹ حلقہ کانگریس پارٹی کا گڑھ ہے ۔ یہاں سے دو مرتبہ کانگریس پارٹی پارلیمنٹ کیلئے کامیابی حاصل کی ۔ اس راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں محمد اویس چشتی ، راشد حسین، محمد اطہر ، محمد رافع الدین ، محمد عابد علی ، محمد صلاح الدین کونسلر، محمد رفیع ، شیخ شبیر ، محمد یونس ، عبدالمنان رضی ، ابو چاؤش ، محمد بابا اور دوسرے لوگ موجود تھے ۔