نئی دہلی : جمعیۃ العلماء ہند نے ملک کی بی جے پی زیراقتدار والی ریاستوں میں بلڈوزر کے ذریعہ مسلمانوں کی املاک کو منہدم کرنے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے اور اس کو جرائم روکنے کے بہانے اقلیتوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی اجازت کے بغیر کوئی مکان یا دوکان منہدم نہ کرنے کی ہدایت دیں ۔