مسلم ساتھیوں کے ساتھ زیادتی کرنے پر مرسڈیز ایف 1ٹیم نے چار کو کیابرطرف

,

   

ہفتہ کے روز مرسڈیز نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ نسلی تشدد کی وجہہ سے چار ملزمین کو برطرف کردیاگیا ہے۔

اسلام فوبیا کے خلاف جنگ کی پہل کے طور پر کاروں کی کمپنی مرسڈیز اے ایم جی ایف اے ٹیم نے چار ائی ٹی ملازمین کو محض اس لئے برطرف کردیا کیونکہ انہوں نے مذہب کی بنیاد پر اپنے ساتھی سے بدسلوکی کی تھی۔

مذکورہ برطرف چار ملزمین اپنے ساتھی مسلم ملازم کو ہراساں کرتے ہوئے پائے گئے تھے۔

دیگر تین کو ہم آہنگی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھی پایاگیاہے

https://twitter.com/grandprix247/status/1178179989994426368

یوکے کے نیوز پیپرس دی سین اینڈ دی میریر میں شائع خبر میں کہاگیا ہے کہ عملے نے رمضان کے دوران پول پارٹی کی تھی جس میں انہوں نے اندازہ لگایاتھاکہ مسلم ساتھی اپنے روزہ نہیں رکھے گا۔

دی سن کوایک ذرائع نے بتایا کہ ”یہ درحقیقت ایک افسوسناک بدسلوکی ہے۔برسوں سے وہ ایک مسلم لڑکے کو منتخب کررہے تھے۔

وہ بات پول پارٹی کے موقع پر سامنے ائی“۔ہفتہ کے روز مرسڈیز نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ نسلی تشدد کی وجہہ سے چار ملزمین کو برطرف کردیاگیا ہے۔

انہوں نے اپنی پالیسی کے حصہ کا حوالہ دیتے ہوئے اس کا بات کی تصدیق کی ہے۔

مرسڈیز نے اپنے بیان میں واقعہ کی سختی کے ساتھ مذمت بھی کی اور کہاکہ انہوں نے فوری طور سے مذکورہ حرکت پر کاروائی کی ہے