مسلم لیگ ن اپنے بل بوتے پر سیاست کرے: بلاول بھٹو

   

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی ادارے کے ذریعے نہیں بلکہ اپنے بل بوتے پر سیاست کرے۔منگل کو تھرپارکر کے علاقے مٹھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے شکوہ کیا کہ پیپلز پارٹی کو کبھی بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی لیکن اس کے باوجود بھی ماضی میں حکومتیں بنائیں۔ان کے مطابق ’آج بھی میدان سجایا جا رہا ہے اور پیپلز پارٹی ہر پچ پر کھیلنے کو تیار ہے۔‘مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے آج بلوچستان کے دورے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بلال بھٹو کا کہنا تھا کہ ’انہیں کہا گیا ہے کہ وہ دوسرے صوبوں میں جائیں۔