مسلم مسافرین کے ساتھ امتیازی سلوک ڈیلٹا ائر لائینس کو 50 ہزار ڈالرس کا جرمانہ

,

   

واشنگٹن 25 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی محکمہ حمل و نقل نے ڈیلٹا ائر لائینس کو حکم دیا کہ 50 ہزار ڈالس کا جرمانہ ادا کیا جائے تاکہ ان الزامات کی یکسوئی ہوسکے کہ اس نے مسلم مسافرین کے خلاف امتیاز کرتے ہوئے وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔ محکمہ نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں الزام عائد کیا ہے کہ ڈیلٹا ائر لائینس کی جانب سے مسلم مسافرین کے خلاف 2016 سے دو واقعات میں امتیازی سلوک روا رکھا ہے ۔ ان میں ایک واقعہ پیرس سے اوہائیو تک کے سفر کے دوران کا اور دوسرا ایمسٹرڈم سے نیویارک تک کے سفر کے درمیان پیش آئے ہیں۔ ان دونوں واقعات میں مسافرین کو ان کی نشستوں سے اس وقت اٹھادیا گیا تھا جب ساتھی مسافرین نے بے چینی کا اظہار کیا تھا ۔