مشرقی انڈونیشا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

,

   

انڈونیشیاء ایک خطرناک زلزلہ زدہ زون پر بیٹھا ہے جسے ”پیسفک رنگ آف فائر‘‘ کہاجاتا ہے۔
جاکارتا۔جمعہ کی صبح انڈونیشیاء کے شمالی مالوکو کے مشرقی صوبہ میں 6.8 شدت سے زلزلے کاایک جھٹکا پیش آیاہے‘ مگر انتظامیہ نے کہاکہ اس سے کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ملک کے میٹرولوجی‘ کلیمٹا لوجی اور جیو فزیکس ایجنسی نے کہاکہ جمعہ کے روز مقامی وقت صبح03.02زلزلہ پیش آیاجس کامرکز ضلع موروتائی جزیرہ کے شمال مغرب سے 133کیلو میٹرپر تھا او راس کی گہری سمندری سطح سے 112کیلو میٹر گہرائی پرتھی اور اس سے سونامی کا کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوا ہے۔

ایجنسی کے مطابق صوبی کے شمالی سولا ویس کے قریب میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زنہو نیوز ایجنسی نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور میٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان عبد امہاری کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک زلزلے کے جھٹکو ں سے عمارتوں اور انفرسٹکچر سہولتوں کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ترجمان نے زنہو سے بذریعہ فون پر بات کرتے ہوئے بتایاکہ ”زلزلے کے بعد کسی بھی نقصان یا اموات کی کوئی ابتدائی خبریں نہیں ہیں“۔

صوبہ شمال مالوکو میں ایمرجنسی یونٹ اور ڈیزاسٹرایجنسی کی سربراہی کرنے والے یاسر اے قاسم نے ”ضلع مورتائی جزیرہ کے مکینوں کو جھٹکے محسوس ہوئے ہیں‘ مگر خوف وہراسانی نہیں ہے“۔

انڈونیشیاء ایک خطرناک زلزلہ زدہ زون پر بیٹھا ہے جسے ”پیسفک رنگ آف فائر‘‘ کہاجاتا ہے۔