لاہور ۔ رمیز راجہ نے مصباح الحق کو غریب آدمی کا دھونی قرار دے دیا۔ایک یوٹیوب انٹرویو میں سابق ٹسٹ کرکٹر نے کہاکہ سابق کپتان دھونی کے چہرے پر کوئی تاثرات نہیں ہوتے تھے، جذبات کا اظہار بھی سامنے نہیں آتا تھا، مصباح الحق بھی اسی طرح کا مزاج رکھتے ہیں، میں ان کو غریب آدمی کا دھونی کہوں گا لیکن بطور ہیڈ کوچ ان کو اپنا مزاج بدلنا ہوگا، جارحیت ہمارے کرکٹرزکے ڈی این اے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے مصباح الحق کو بھی جدید سوچ اپنانا ہوگی، بعض اوقات وہ بہت زیادہ محتاط نظر آتے ہیں، ہمارے پاس صلاحیت موجود ہے تو پھر خوف کس بات کا ہے۔