مصری میں جھڑپ، 3 سیکورٹی فورسیس اور 3عسکریت پسند ہلاک

   

العریش۔/14 ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے شورش زدہ شمالی صوبہ سینائی میں ایک تلاشی مرکز پر عسکریت پسند حملہ کے نتیجہ میں سیکورٹی فورس کی طرف سے کی گئی کارروائی میں 3 عسکریت پسند اور 3 فوجی سپاہی ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی عہدیداروں نے کہا کہ ساحلی شہر العریش کے محارج چیک پوائنٹ پر ہفتہ کو عسکریت پسندوں نے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ سیکورٹی فورسیس نے عسکریت پسندوں کا تعاقب کیا اور فائرنگ میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ کسی بھی گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن اس علاقہ میں جہاں مصر گزشتہ کئی برسوں سے تخریب کاری کے خلاف ایک طویل جنگ میں مصروف ہے وہاں اس کو اب اسلامک اسٹیٹ سے ملحقہ گروپ کا سامنا ہے۔