مصر: قتل کی لزرہ خیزواردات، بیوی کا گلا کاٹ کرنعش جلا دی

   

قاہرہ : مصر میں قتل کی ہولناک واردات نے لوگوں کو ہلا کررکھ دیا۔ سفاک شوہر نے بیوی کو اذیت دینے کے بعد اس کا گلا کاٹ کر نعش کو آگ لگا دی۔قتل کی ہولناک واردات پرمصر میں شدید غم وغصہ پایا جاتاہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ قاتل کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ سوشل میڈیا پرقتل کے حوالے سے لوگوں کا شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔امارات الیوم اخبار کے مطابق مصر کی ’القلیوبیہ‘ کمشنری کے علاقے القلج میں ایک شخص نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ علاقے کے فلیٹ میں ایک خاتون کی جلی ہوئی نعش پڑی ہے۔اطلاع ملنے پرپولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی جس نے نعش اپنی تحویل میں لے کرتفتیش کا آغاز کردیا۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی شناخت 29 سالہ’ دنیا‘ کے نام سے کی گئی۔