مصر کے فلم فسٹیول میں سعودی فلم کی دھوم

   

قاہرہ ۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ 42 ویں انٹرنیشنل فلم فسٹیول میں سعودی عرب میں تیار ہونے والی ایک فلم حدالطار نے دھوم مچا دی ہے۔ اس فلم کی مرکزی کہانی دنیا کے مختلف معاشروں میں پائے جانے والے اختلافات اور تضادات ہیں جنہیں اجاگر کرکے تہذیبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فلم پروڈویوسر عبد العزیز الشلاحی کی تیار کردہ فلم حد الطار قاہرہ بین الاقوامی فلمی مقابلے میں بے حد پسند کی گئی ہے۔ فلم کے کے جمالیاتی پہلوئوں کو بھی کافی داد اورحوصلہ افزائی ملی ہے۔ مصر کے اوپیرا ہاؤس میں سجنے والے میلے میں عرب سنیما مقابلہ کی پر ہرطرف اس فلم کی دھوم مچ گئی۔ اس طرح فلم حد الطار کوبین الاقوامی مقابلے کے لئے اہم مقام حاصل ہوگیا ہے۔