مصلیوں کو جانچ میں کویڈمنفی پائے جانے کے بعد سعودی عربیہ نے 32مساجد کو کیابند

,

   

کویڈ19کے معاملات کی بڑھتی تعداد نے بھی انتظامیہ کو ہوٹلیں بند کرنے‘ شادی کے تقاریب منسوخ کرنے اور مذہبی وثقافتی پروگراموں کوملتوی کرنے پر مجبور کردیاہے


جدہ۔مقامی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ پچھلے تین دنوں میں کئی مصلیوں کو کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد سعودی عربیہ نے کم سے کم 32مساجد کو عارضی طور پر بند کردیاہے۔

اس رپورٹ میں کہاگیاہے کہ کویڈ19کی جانچ میں 15کے مثبت پائے جانے اور ایک کی موت کے بعد دس مساجد کو چہارشنبہ کے روز بند کردیاگیا ہے۔

وزارت اسلامی اور‘ دعوۃ اور گائیڈنس کی جانب سے مملکت بھر میں جانچ کے شعبے کو وسعت دینے کے بعد یہ فیصلہ لیاگیاتھا۔

کویڈ19کے معاملات کی بڑھتی تعداد نے بھی انتظامیہ کو ہوٹلیں بند کرنے‘ شادی کے تقاریب منسوخ کرنے اور مذہبی وثقافتی پروگراموں کوملتوی کرنے پر مجبور کردیاہے۔

قبل ازیں مملکت نے بیس ممالک سے پروازوں کی آمد پر روک لگادیاتھا جس میں ہندوستان‘ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) امریکہ(یو ایس اے) اور یونائٹیڈ کنگ ڈم(یوکے) بھی شامل ہیں۔

چہارشنبہ کے روز سعودی عربیہ میں کم سے کم 369نئے معاملات اور ایک موت درج کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ معاملات ریاض میں 173درج کئے گئے ہیں جس کے بعد مشرقی صوبہ میں 85‘ مکہ میں 48جبکہ گیارہ اسیر اور 5مدینہ میں درج کئے گئے ہیں اس کے علاوہ جزان اور نجران میں بالترتیب چار‘ چار معاملات کا اندراج عمل میں آیاہے۔

اب تک کے اعداد وشمار کے مطابق سعودی عربیہ میں 2573سرگرم معاملات درج کئے گئے جس میں سے 417تشویش ناک ہیں۔ ملک بھر میں اب تک کویڈکی وجہہ سے ہونے والی اموات کی تعداد 6415تک پہنچ گئی ہے