مظفر نگر میں دو گروپوں میں سنگباری 9 زخمی

   

مظفرنگر۔26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے کہا ہے کہ اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں جائیداد کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران سنگ باری کے نتیجہ میں کم سے کم 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کہاکہ یہ واقعہ اتوار کی شام محلہ سروات میں پیش آیا جو سیول لائنس پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ہے۔ دو افراد امرپال اور اصغر جائیداد کے ایک تنازعہ پر بحث و تکرار کے دوران متصادم ہوگئے تھے اور دوسرے جمعہ ہوجانے کے بعد یہ واقعہ ایک پرتشدد جھڑپ میں تبدیل ہوگیا۔ دوگروپوں نے ایک دوسرے پر سنگباری کی جس میں کم سے کم 9 افراد زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کے ضمن میں چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔