محبوب نگر ۔11 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوب نگر میں معذوروں کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم اُٹھایا گیا ہے۔ مستحق معذوروں کو تین پہیوں والے اسکوٹروں کی تقسیم کا پروگرام گورنمنٹ وہپ اور ایم ایل اے سری ینم سرینواس ریڈی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ میئر گملا ممتا سرینواس، ڈپٹی میئر ایم سریندر ریڈی، MUDA چیرمین لکشمن یادو، اور DCC جنرل سکریٹری ونود کمار* نے شرکت کی اور مستحقین کو گاڑیاں حوالے کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ یہ امداد معذوروں کے عزت نفس کے ساتھ اور کسی پر انحصار کیے بغیر رہنے کے عزم کے ساتھ فراہم کی جارہی ہے۔ پروگرام میں مختلف ڈویڑنوں کے کارپوریٹرس، کانگریس پارٹی کے اہم قائدین اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گاڑیاں حاصل کرنے والے معذور افراد اور ان کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکوٹر ان کی روزی روٹی کا بہت بڑا سہارا ہوں گے، اور حکومت اور قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔