شادنگر 16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ حکومت کی جانب سے معذور افراد میں کوآپریٹو سوسائٹی کے تحت مفت موٹر گاڑیوں تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس پروگرام میں شادنگر ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر اور رنگا ریڈی ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے شرکت کی۔ اس موقع پر شادنگر میونسپل چیئرمین، اگنور باسویشور مارکیٹ کمیٹی نائب چیئرمین بابر علی خان، منڈل پارٹی صدر سری کانت ریڈی، چنچوڑو سرپنچ سرینواس، چلاکمری سرپنچ رویندر ریڈی، راجو، حیدر غوری مقامی کانگریس پارٹی قائدین اور دیگر مقامی افراد موجود تھے ۔