معطل پولیس کانسٹبل کی خودکشی

   


حیدرآباد : صنعت نگر کے علاقہ میں معطل شدہ کانسٹبل نے خودکشی کرلیا۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ راجیشور نے کل رات اپنے گھر میں انتہائی اقدام کرلیا۔ 2 ماہ قبل دوران ڈیوٹی میں لاپرواہی اور غلط رویہ کے سبب کمانڈنٹ نے معطل کردیا تھا۔ راجیشور تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس یوسف گوڑہ سے وابستہ تھا جس نے سال 2005 ء میں محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ڈیوٹی سے معطلی کے بعد اس نے شراب پینا شروع کردیا اور مالی پریشانیوں اور قرض سے پریشان ہوکر کثرت سے مئے نوشی کرنا شروع کردیا اور گھر میں بیوی بچوں سے بات بات پر جھگڑا کرتا تھا۔ شوہر کی اس حرکت سے تنگ آکر اس کی بیوی بچوں کے ساتھ مائیکے ناگر کرنول چلے گئی اور راجیشور اس اقدام سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا اور انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس صنعت نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔