مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل ہی سمرتی ایرانی کی اسکوٹر ریالی

   

سونارپور (مغربی بنگال ) بی جے پی نے مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل ہی انتخابی مہم شروع کی ہے ۔ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے جمعہ کو نکالی گئی بی جے پی کی ریالی کی قیادت کرتے ہوئے اسکوٹر چلایا ۔ جنوبی 24پرگنا ضلع میں انہوں نے بی جے پی ایم روپا گنگولی کے ہمراہ اسکوٹر ریالی نکالتے ہوئے نعرے لگائے ۔ مختصر فاصلے کی ریالی پوری کرنے کے بعد ریاستی وزیر رتھ سے نیچے اتری ہیں اور اسکوٹر پر سوار ہوگئیں۔ سر پرکالا ہیلمیٹ اور ماسک رکھا تھا۔ آج جیسے ہی رتھ یاترا کا آغاز ہوا ضلع نظم و نسق نے اس ریالی میں تاخیر کی کوشش کی ۔ ایرانی نے کہا کہ حکام نے ریالی روکنے کی کوشش کرتے ہوئے آگے بڑھنے نہیں دیا لیکن ہم نے جئے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے اسکوٹر پر سوار ہوکر اپنی ریالی مکمل کرلی