سلی گوڑی، 14 ستمبر (یو این آئی) مغربی بنگال کے شمالی اضلاع میں اتوار کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ آسام میں ڈھکیاجولی کے نزدیک اتوار کے روز آنے والے زلزلے کا اثر شمالی مغربی بنگال کے بہت سے علاقوں، خصوصاً دورس، ترائی اور دارجیلنگ کے علاقوں میں محسوس کیا گیا ۔آسام میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 درج کی گئی ہے ۔ زلزلے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔