مـجــالـس عـــزا

   

سیرت الزہرا کمیٹی کے مجالس کا آج سے آغاز
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب علی رضا صدر مرکزی سیرت الزہرا کمیٹی کے بموجب 78 سالہ قدیم مجالس عزا سالانہ بناکر حضرت ابوالحسن تبریزی یکم تا 9 محرم بعد نماز مغربین حسینیہ در علی ابن الحسین روبرو زنانی دروازہ سرطوق الاوہ مقرر ہے ۔ مولانا مرزا عسکری علی خاں مخاطب کریں گے ۔۔
شہر ولائے علی اور عزائے حسین میں رونقیں
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( راست ) : آمد ماہ محرم کے ساتھ ہی 29 ذی الحجہ کو شہید عزائے حسین میں استقبال ایام عزائے کے مجالس کے سلسلہ کا آغاز ہوا ۔ مختلف انجمنوں اور گروہان کی جانب سے سہرے مبارک نکالے گئے رات دیر گئے تک مختلف عاشور خانوں کو سہرے مبارک نذر کئے گئے ۔ تمام عاشور خانہ جات میں علم مبارک کی ایستادگی عمل میں آچکی ہے ۔ الاوہ بی بی دبیر پورہ اور نعل مبارک کلاں پتھر گٹی میں زائرین کی کثرت دیکھنے میں آئی ۔ غلام پنجتن صدر انجمن باقری و معتمد نشر و اشاعت کے ہمراہ عہدہ داران مرکز انجمن نے تقریبا عاشور خانہ جات کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا ۔۔
٭٭ علی گلشن نور خاں بازار حیدرآباد گیٹ ویل کلینک روڈ پر جہاں یکم تا 9 محرم روزانہ 11 بجے دن مجالس عزا منعقد ہوں گے ۔ جس میں مسرس سید عابد حسین رضوی عرفان اور حیدر علی ساتھی ، میر عباس علی سلیم سلام و مرثیہ پیش کریں گے جب کہ مولانا سید نثار حسین حیدر آقا 8 محرم کی سالانہ مجلس عزا کو خطاب کریں گے ۔ مدعو ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ زنی کریں گے ۔۔
٭٭ ایستادگی علم مبارک و مجلس عزا قدیم قطب شاہی عاشور خانہ حسینی اندرون احاطہ دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ قبلہ سلطان شاہی میں 29 ذی الحجہ کو ایستادگی علم مبارک عمل میں آچکی ہے ۔ 19 تا 29 جولائی کو 5 ساعت عصر مجالس منعقد ہوں گی ۔ مدعو انجمنیں و ذاکرین نوحہ و سینہ زنی کا نذرانہ پیش کریں گے ۔۔
٭٭ سید علی موسوی کی اطلاع کے بموجب مجلس عزا سالانہ یکم تا 9 محرم 5 بجے شام رہے گی ۔ مخصوص مجلس پرسہ 10 محرم دن کے 2 بجے حسینیہ موسیٰ ابن جعفر مقرر ہے ۔۔
٭٭ سید حسن نقی موسوی متولی بارگاہ شہزادی علی اکبر و معتمد گروہ اکبریؑ رجسٹرڈ کی اطلاع کے بموجب حسب عملدرآمد قدیم مخصوص علم مبارک شہزادہ علی اکبرؑ کی ایستادگی 29 ذی الحجہ کو بارگاہ شہزادہ علی اکبرؑ دبیرپورہ عمل میں آچکی ہے۔ مومنین زیارت سے مشرف ہوں اور قدیم مجالس عشرہ محرم الحرام یکم تا 9 محرم کو ٹھیک صبح 8.30 بجے مقرر ہے جس میں ذاکر اہلبیت مولانا سید زین العابدین عابدی بعنوان ’’معرفت حق‘‘ پر بیان کریں گے۔ ونیز 10 محرم صبح عاشورہ بعد نماز فجر مجلس عزاء ’’اذان علی اکبر‘‘ مقرر ہے جس میں ذاکر اہلبیت مولانا سید حیدر زیدی بیان کریں گے۔ گروہ اکبری رجسٹرڈ کا ماتم ہوگا اور شام غریبان کی مجلس بعد مغرب الاوہ بی بی دبیرپورہ میں منعقد ہوگی۔
٭٭ قدیم عاشور خانہ حسین ابن علی واقع انفارمیشن کالونی ، حیات نگر میں ایستادگی علم مبارک عمل میں آچکی ہے ۔ جہاں یکم تا 8 محرم روزانہ 5 بجے شام 9 محرم کو 12 بجے دن سواری علم مبارک گشت کروائی جائے گی ۔ مدعو ماتمی انجمن فدائے حسین نوحہ خوانی و سینہ زنی کریں گے ۔ 10 محرم کو صبح 9 بجے مجلس عزا منعقد ہوگی ۔ جناب میر ہادی علی بیان کریں گے ۔۔
یوم عاشورہ دور درشن یادگیری چیانل سے مجلس عزا کا ٹیلی کاسٹ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( راست ) : دور درشن حیدرآباد کیندر کی جانب سے کربلا کے 72 شہیدوں کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے مجلس عزا کو ریکارڈ کیا گیا جس میں جناب میر ہادی علی صدر نوحہ خواں انجمن گلشن حسینیہ کے نوحے جات ، مولانا سید نثار حسین حیدر آقا صدر شیعہ مجلس علماء ذاکرین ( تقریر بعنوان : حسین منی و آنامن الحسین ) سلام و مرثیے جناب سید عابد حسین رضوی عرفان ، جناب حیدر علی اور ساتھی نے پیش کیا ۔ میر رضا علی رضا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ اس مجلس کو روز عاشورہ 29 جولائی کو صبح 10-30 بجے یادگیری چیانل سے ٹیلی کاسٹ ہوگا ۔ اس مجلس کو مسٹر ایس وی ستیہ نارائنا پروگرام ایگزیکٹیو اور معاون محمد اظہر نے ریکارڈ کیا ۔ جناب میر ہادی علی نے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات حکومت ہند اور ڈائرکٹر دور درشن حیدرآباد سے اظہار تشکر کیا ۔۔