مقدمات کی تفصیلات کو آن لائین کرنے پولیس عہدیداروں کو ہدایت

   


نظام آباد : تلنگانہ ڈی جی پی مسٹر مہیندرریڈی نے پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشنوں کے علاقوں میں جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں ۔ مسٹر مہیندرریڈی نے کھلے عام مقامات پر شراب نوشی کا مکمل طور پر خاتمہ کرنے اور 11 وارٹیکل نظام کو مستحکم بنانے سی پی این ایس کرائم کریمنل ٹراکینگ نٹ ورک سسٹم کو پولیس اسٹیشنوں کے ایف آئی آر ؍ کیسوں کی تحقیقاتی کی تفصیلات آن لائن سے مربوط کریں اور ہر پولیس اسٹیشن میں زیر التواء کیسوں کی تحقیق کرتے ہوئے اس کی یکسوئی کیلئے اقدامات کریں اور اب تک ہونے والے واقعات کی تحقیقی کارروائی میں تیزی پیدا کریں اور زیر التواء کیسوں میں جلداز جلد کم کریں اور کسی بھی پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں چھوٹے موٹے واقعات کو ہونے نہ دے اور پولیس اسٹیشن کے علاقوں میں گشتی دستے قائم کریں اور طلایہ گردی میں اضافہ کریں ۔ سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرتے ہوئے آٹو ، جیپ میں تعداد سے زیادہ مسافروں کو سوار نہ کریں ۔ خاص طور سے مٹکہ ، گانجہ کی غیر مجاز اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں ۔ اس ویڈیو کانفرنس میں اڈیشنل ڈی سی پی لاء اینڈ آرڈر اروند بابو ، نظام آباد اڈیشنل ڈی سی پی اوشا وشواناتھ ، نظام آباد ، آرمور ، بودھن کے اے سی پیز و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔