ملابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے نئے اسٹور کا آغاز

   

حیدرآباد میں نئے شوروم کے افتتاح پر صدر نشین گروپ ایم پی احمد کا اظہار مسرت
حیدرآباد :۔ ملابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے نئے اسٹور کا کومپلی میں آغاز ہوا ہے ۔ آغاز ہونے والے نئے شوروم سے جملہ اسٹورس کی تعداد حیدرآباد میں دس ہوگئی ہے ۔ ملا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس ملک میں سونے اور ہیرے کے زیورات کی ارزاں فروخت کا ایک بڑا گروپ ہے دنیا بھر میں گروپ کی برانچس کا ایک نٹ ورک ہے ۔ حیدرآباد میں نزد سچترا سرکل نئے اسٹور کا رکن اسمبلی قطب اللہ پور کے وی ویویکانندا کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ملا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کا انتظامیہ ٹیم ارکان اور معزز مہمانان ، بہی خواہ و صارفین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ قائم کیا جانے والا نیا اسٹور 3500 مربع فٹ کے رقبہ پر محیط ہے ۔ شوروم کو خصوصیت کے ساتھ تزئین کیا گیا ہے گروپ اپنے صارفین کو خریداری زیورات کے اعلیٰ ترین تجربات سے ہم آہنگ کرے گا ۔ خصوصی تزئین کے زیورات اور معیار کے تیقن کے ساتھ خاص طور پر فروخت کے بعد بھی صارف خدمات کی فراہمی کا پیشکش کرنا ہے ۔ کومپلی اسٹور میں غیر معمولی زیورات کا ذخیرہ ہے ۔ دلہنوں کے زیورات روایتی زیورات اور روزمرہ استعمال کے طلائی زیورات ، ہیرے و پلاٹینم کے زیورات کا وافر ذخیرہ موجود ہے ۔ شوروم پر صارفین کے لیے تمام احتیاطی اقدامات اور صیانتی پروٹوکولس کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ شوروم پر صحت مندانہ ماحول کے ساتھ مکمل صیانت کی فراہمی ہوگی ۔ شوروم کے تمام ارکان عملہ ٹیکہ اندازی سے ہم آہنگ و تربیت یافتہ ہیں تاکہ محفوظ خریداری برائے صارف تجربہ ہو ۔ صدر نشین ملا بار گروپ ایم پی احمد نے اس موقع پر کہا کہ شوروم کا افتتاح باعث مسرت ہے ۔ کومپلی میں قائم کئے جانے والا نیا اسٹور حیدرآباد میں دسواں ہے ۔ شوروم نہ صرف گروپ کی موجودگی کے لیے طاقتور و مستحکم ہے جب کہ شہر کو اقدار اعلیٰ و تہذیبی ورثہ کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ اعلیٰ اقداری تہذیب کے اس شہر کے صارفین کو زیورات کی خریداری کے انوکھے تجربہ سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے ۔ کومپلی کے عوام کو بہترین تزئین کے زیورات کے ساتھ معیاری خدمات کی فراہمی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ زیورات کے ارزاں اسٹورس کا قیام گروپ کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے ۔ گروپ برانڈ دنیا میں انوکھا یعنی دونوں فروخت اور شورومس کی ہیت میں نمایاں مقام کا حامل ہے ۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائرکٹر انڈیا آپریشن ملابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس اواشر نے بھی اپنے احساسات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کومپلی کا نیا شوروم گروپ کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے ۔ گروپ کا تجربہ کار اور بہترین تربیت یافتہ ارکان عملہ صارفین کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہوگا ۔ ملا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے دنیا کے دس ممالک میں 270 شورومس ہیں ۔ گروپ کا ایک اور نئے شوروم کا آندھرا پردیش کے ایلورو میں یکم جولائی کو افتتاح ہوگا ۔ گروپ ادارہ جاتی سماجی ذمہ داری کے تحت اپنے نفع کا 5 فیصد حصہ عوامی بہبود کے لیے صرف کرتا ہے ۔۔