ملازمتوں کی فراہمی کے نام پر سائبر دھوکہ باز سرگرم

   

امیزان میں نوکری، سرمایہ کاری پر منافع کے لالچ میں خاتون کو دھوکہ
حیدرآباد ۔ 4ستمبر (سیاست نیوز) حالات اور مارکٹ رجحانات اور شہریوں کی سوچ کے لحاظ سے سائبر دھوکہ باز سرگرم ہوگئے ہیں۔ ان دنوں ملازمتوں کے چلے جانے اور بے روزگاری کا بڑا مسئلہ ہے ۔ دوسری طرف ورک فرم ہوم کا دور چل رہا ہے۔ ایسی صورت میں روزگار کا جھانسہ دے کر ورک فرم ہوم کے نام پر سائبر دھوکہ باز عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ ایسے کئی شکایتوں کے بعد سائبر آباد کی سائبر کرائم پولیس نے شہریوں کے لئے چوکسی جاری کی ہے۔ امیزان کمپنی میں ملازمت اور روزانہ 10 ہزار روپے کی آمدنی کی بہترین پیشکش کے نام پر ایک سائبر آباد کی ساکن ایک خاتون کو پیغام وصول ہوا۔ پہلے اس خاتون کو مسیج کیا گیا جس کے بعد خاتون نے اس مسیج کو دیکھا بہترین پیشکش کے سوغات کے نام پر اس مسیج پر اپنا ردعمل ظاہر کیا اور واٹس ایپ کے ذریعہ رابطہ میں آگئی۔ ان دھوکہ بازوں نے جیسے ہی خاتون کی دلچسپی دیکھی اسے اپنی جعلسازی کا شکار بنالیا اور واٹس ایپ لنک روانہ کیا۔ اس لنک پر کلک کرنے کے بعد خاتون ان دھوکہ بازوں کی لالچ کا شکار ہوگئی جس کے ایک پیج پر درج تھا کہ یہاں سرمایہ کاری سے لاکھوں روپے فائدہ حاصل ہوگا۔ کم سرمایہ کاری سے زیادہ منافع کا لالچ دیکھ کر خاتون سے ایک لاکھ 2 ہزار روپے اکاؤنٹ میں جمع کروالئے۔ اس کے بعد فون بند کرلیا گیا۔ خاتون نے پریشانی کے عالم میں سائبر آباد سائبر کرائم سے رجوع ہوکر شکایت درج کروائی۔ سائبر کرائم پولیس نے بتایا کہ اسطرح کے ہزاروں پیامات دھوکہ بازوں کی جانب سے مارکٹ میں گشت کررہے ہیں۔ امیزان کمپنی میں پارٹ ٹائم جاب اور سال بھر کام رہے گا اور کام گھر بیٹھے ورک فرم ہوم کی طرز پر کرنا ہوگا۔ روزانہ 3 تا 10 ہزار روپے آمدنی کی آس بتائی جارہی ہے۔ سائبر کرائم پولیس نے بتایا کہ سائبر دھوکہ باز دہلی اور شمالی ہند کی ریاستوں سے یہ کھیل کھیل رہے ہیں۔ A