ملتانی مٹی کاماسک

   

آپ نے ایکنی کو ختم کرنے کیلئے مختلف پروڈکٹ استعمال کئے ہونگے لیکن نتیجہ صفررہا؟ تو اب آپ فکر مندہونا چھوڑ دیں ،آپ کو ہم اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے قدرتی حل بتارہے ہیں۔ ملتانی مٹی سے تیار کردہ فیس ماسک بتانے جارہے ہیں۔انہیں باقاعدگی سے استعمال کرکے آپ اپنے چہرے سے ایکنی وپمپلز کوبائے بائے کرسکتی ہیں۔
ملتانی مٹی اور لیموں کاماسک: بنیادی طور پر ملتانی مٹی کاماسک جلد پر سے صرف ایکنی وپمپلز کوہی ختم نہیں کرتا بلکہ اس کے مستقل استعمال سے ایکنی ودانوں کے نشانات اور دھبوں کو بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور آپ کی جلد صاف ستھری ہوجاتی ہے۔ملتانی مٹی اور لیموں کی خوبیوں کے باعث جلد سے زیادہ تعداد میں آئیل کااخراج ہونا بند ہوجاتا ہے اور دانے وپمپلز بھی خشک ہوکر آپ کی جلد کی سطح کو ہمواریت عطا کرتے ہیں۔دوکھانے کے چمچے ملتانی مٹی،ایکچائے کاچمچہ عرق گلاب اور4تا5قطرے لیموں کے رس ملا کرگاڑھا پیسٹ تیار کرلیں اور اس ماسک کوچہرے پر اپلائی کرکے خشک ہونے کیلئے چھوڑ دیں۔خیال رہے ماسک نہ بہت زیادہ گاڑھا ہونا چاہئے اور نہ ہی بہت پتلا کہ وہ چہرے سے بہتا ہوا محسوس ہو۔
ملتانی مٹی اور نیم ماسک: یہ ملتانی مٹی کاسب سے بہترین ماسک ہے یہ جلدی انفیکشن جیسے ایکنی وپمپلز اور دانوں وغیرہ کا علاج کرنے میں اہم کردارادا کرتا ہے اور جب کہ یہ جلد پر نشانات کوغائب کرنے میں مدد کرتا ہے۔یہ خاص طور پر آئیلی جلد کی مالک خواتین کیلئے مناسب اور موثر ماسک ثابت ہوسکتا ہے۔کیوں کہ یہ جلد پر نمودار ہونے والے آئیل کوکم کرتا ہے۔ملتانی مٹی دوکھانے کے چمچے نیم کاپاؤڈر ایک چائے کاچمچہ، عرق گلاب ایک چائے کاچمچہ اور لیموں کارس3تا4قطرے ملاکر ہموار ماسک تیار کرلیں اور چہرے پر لگا کر خشک ہونے کیلئے چھوڑدیں اور خشک ہونے کے بعد چہرہ پانی سے دھولیں۔
ملتانی مٹی اور صندل ماسک:یہ ماسک حیرت انگیز طور پر آپ کی جلد پر کام کرتا ہے۔اگر آپ کی جلد پر بہت زیادہ ایکنی ہیں اور اس کے نشانات کی وجہ سے آپ کی رنگت ماند پرگئی ہے تو آپ اس ماسک کااستعمال کرسکتی ہیں۔ ملتانی مٹی دوکھانے کے چمچے ، صندل پاؤڈردوکھانے کے چمچے، بیسن ایک کھانے کاچمچہ اور عرق گلاب حسب ضرورت شامل کرکے اس ماسک کو تیار کرکے چہرے پر اپلائی کریں۔