حیدرآباد 20 اکٹوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس نے پھر ایک مرتبہ گوشہ محل رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کو دوبارہ گھر پر نظربند کردیا جس پر ملعون نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کیا تلنگانہ حکومت دارالسلام کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے انھیں خاموش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں سکندرآباد کی ماتا مندر کا دورہ ضرور کروں گا اور ماتا کا آشیرواد بھی حاصل کروں گا۔ انھوں نے کہاکہ حیدرآباد میں مندروں کی بے حرمتی کی جارہی ہے اور مجھے روکا جارہا ہے مجھے دوسری مرتبہ پولیس نے گھر پر نظربند کیا ہے۔ واضح رہے کہ مندر کی مورتی کو نقصان پہنچانے والے شخص کو مقامی افراد نے پکڑ کر جم کر پٹائی کی تھی اور پولیس کے حوالہ کیا گیا تھا اور پولیس اسے حراست میں لیتے ہوئے تفتیش کررہی ہے۔ کل زعفرانی تنظیموں نے احتجاج کیا اور احتجاج کے دوران شرپسندی پھیلانے کی پوری کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔ (ش)