ملکہ برطانیہ چلتے وقت چھڑی کا سہارا لینے لگیں

   

لندن : ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم زائد العمری کے باعث چلتے وقت چھڑی کا سہارا لینے لگ گئیں اور انہیں پہلی بار 12 اکتوبر کو چھڑی کے سہارے چلتے ہوئے دیکھا گیا۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق 95 سالہ ملکہ برطانیہ کو 12 اکتوبر کو لندن کے رائل چرج ویسٹ منسٹر ایبے میں رائل فوج کی سماجی تنظیم ’رائل برٹش لیجن‘ کی صد سالہ تقریب میں شرکت کے دوران چھڑی استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔چرچ میں ہونے والی تقریب کی شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ملکہ برطانیہ کو سیاہ رنگ کی چھڑی کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔