ملک سے نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کا عہد

   

ویلفیر پارٹی کے 13 سال کی تکمیل پر ذمہ داروں کا صحافتی بیان

محبوب نگر /18 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے 13 سال کی تکمیل پر ویلفیر پارٹی محبوب نگر کے ذمہ داران مرزا بدیع اللہ بیگ ضلع صدر گوپال کرشنا نائب صدر خالد نوید ریاستی اسٹرینگ کمیٹی ممبر ، مشتاق احمد مقامی سکریٹری نے ایک صحافتی بیان جاری کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ویلفیر پارٹی کے قیام کے 13 سال کی تکمیل کے موقع پر اقدار پر مبنی سیاست ، فلاحی ریاست کا قیام کے مصمم ارادے کے ساتھ آج ہم ہندوستان میں متبادل سیاست کیلئے اپنی وابستگی سے فرقہ واریت اور نفرت کو ختم کرنے کا عہد کرتا ہوں ۔ میرا ماننا ہے کہ ہر شہری برابر چاہے وہ کسی مذہب یا طبقہ کا ہو میرا ماننا ہے کہ نفرت کی ہر سوچ اور عمل سے گریز کرنا چاہئے ۔ میرا ماننا ہے کہ میرے منتخب نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ آئین کا احترام کریں ۔ تمام شہریوں کی حفاظت کریں اگر وہ اس میں ناکام رہے تو میں ان کا اجتناب کروں گا ۔ مستقبل میں ان کو اپنے ووٹ سے انکار کرتا ہوں ۔ تمام شہریوں کے ساتھ باہمی احترام سے پیش آؤں گا ۔ دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا ۔ یہ جانتے ہوئے کہ میری کوششوں سے ہندوستان ایک بہتر جگہ بنے گا ۔